اسمبلی کل نہیں ٹوٹ سکتی، شاید جنوری میں ٹوٹے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

 لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ اسمبلی کل نہیں ٹوٹ سکتی، شاید جنوری میں جاکر یہ کام ہو۔ سبطین خان نے اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے ایک خط لکھ کر اعتماد کا ووٹ لینے کا لکھا، میں نے جواب میں کہا کہ گورنر اجلاس بلوا سکتے ہیں مزید پڑھیں

اسمبلی اجلاس بلائے بغیر وزیراعلی کیسے اعتماد کا ووٹ لیتے؟ اسپیکر کا گورنر کو جوابی خط

 لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر کے خط کا جواب دے دیا۔ اسپیکر نے گورنر کو لکھے گئے خط میں اپنی رولنگ کے حوالے سے آئینی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا لکھا گیا خط حقائق کے منافی ہے، پنجاب اسمبلی رولز آف پروسیجر کے آرٹیکل 209 اے کے تحت 20 دسمبر کو دی مزید پڑھیں

عمران خان نے سب سے بڑے صوبے کو آیئنی بحران میں دھکیل دیا، حمزہ شہباز

 لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز نے پنجاب کی سیاسی صورتحال سے متعلق کہا کہ عمران خان نے ایک بار پھر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کو آیئنی بحران میں دھکیل دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب کے اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے پنجاب میں سیاسی مزید پڑھیں

جلد انتخابات نہ کروائے گئے تو ملک سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا، عمران خان

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے کہتے تھے اسمبلیاں توڑیں ہم الیکشن کیلیے تیار ہیں، جب ہم نے اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کیا تو ایک نہیں دو تحاریک آگئیں، اگر جلد انتخابات نہ کرائے گئے ملک تباہی کی طرف جائے گا اور معاملہ سب کے ہاتھ سے نکل مزید پڑھیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں1850روپے اضافہ

  کراچی: انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالرز اضافے سے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت 1 لاکھ 80 ہزار 500 روپے سے تجاوز کرگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت سات ڈالرز اضافہ کے بعد 1815 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ مزید پڑھیں

گورنر پنجاب نے اسپیکر کی رولنگ مستر د کردی

 لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کا جواب دیتے ہوئے آرٹیکل 130 کی شق 7 کے تحت حکم نامہ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے اسپیکر کی رولنگ مسترد کرنے سلسلے میں مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے اسپیکر سبطین خان کی رولنگ مزید پڑھیں

وفاقی حکومت کا پنجاب میں ایف سی اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنجاب کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبے میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے پنجاب میں امن و امان اور صوبے میں آئین و مزید پڑھیں

وزیر داخلہ کے ساتھ آپریٹر کی ڈیوٹی کرنے والا پولیس اہلکار حملے میں زخمی

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ آپریٹر کی ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکار سہیل کو دوست نے چاقو کے حملے میں زخمی کردیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ایف الیون میں پولیس ملازم کی شہری سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایک نوجوان نے اہلکار کو چھری کے وار سے زخمی مزید پڑھیں

عامر ذوالفقار خان آئی جی پنجاب تعینات

 لاہور: حکومت نے محمد عامر ذوالفقار خان کو آئی جی پنجاب مقررکرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ محمد عامرذوالفقار خان اس سے قبل بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ وہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس میں بھی آئی جی کی حیثیت سے تعینات رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کا آج گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر بھرپور احتجاج کا اعلان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کی صورت حال کے پیش نظر آج گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان 5 بجے قوم اور گورنر ہاؤس کے باہر جمع ہونے والے کارکنان سے مزید پڑھیں