وزیر داخلہ کا ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو ‘تمغہ شجاعت’ دینے کا اعلان

 اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے غیر معمولی جراٗت و بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے وفاقی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید کو ‘تمغہ شجاعت’ دینے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شہید عدیل حسین نے وفاقی دارالحکومت کو دہشت گردی کے بڑے حملے سے بچانے کی مزید پڑھیں

عدالت کو گیارہ جنوری تک اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، فواد چوہدری

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت نے جو بیان حلفی لیا پی ٹی آئی اُس سے اتفاق نہیں کرتی، لاہور ہائیکورٹ کو گیارہ جنوری تک اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا مزید پڑھیں

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 9 ڈگری تک جانے کا امکان

  کراچی: کراچی میں بلوچستان کی شمالی مشرقی ہوائیں چلنے کے سبب سردی میں اضافہ متوقع ہے جس کے باعث آئندہ دوروز کے دوران پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں مکمل طورپرغیرفعال جبکہ بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سمیت متعدد اراکین اسمبلی سندھ ہاؤس کے مقروض نکلے

  کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، خورشید شاہ، ناصر حسیں شاہ سمیت کابینہ اراکین اور سابق اپوزیشں لیڈر خواجہ اظہار الحسن وفاقی دارالحکومت میں واقع سندھ ہاؤس کے مقروض نکلے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ 2019-2020 سندھ اسمبلی میں پیش کردی، آڈٹ رپورٹ 2019-2020 میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت مزید پڑھیں

کئی روز اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 3350 روپے کمی

  کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے سبب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد مزید پڑھیں

کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق

  کراچی:  کورنگی عوامی کالونی میں مبینہ طور پر ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق گھر سے لوٹ مار کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں اہل خانہ کے بیانات میں تضاد کے باعث واقعہ مشکوک لگتا ہے۔ پولیس کے مطابق جمعرات اور جمعہ مزید پڑھیں

عالمی نمائش ’ہیم ٹیکسٹائل‘ میں پاکستان سے ریکارڈ 260 کمپنیوں کی شرکت متوقع

  کراچی: معاشی بحران اور توانائی چیلنجز کے باوجود پاکستان کی ہوم ٹیکسٹائل انڈسٹری آئندہ برس جرمنی میں ہونے والی ٹیکسٹائل کی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستان سے ریکارڈ 260 کمپنیاں شرکت کریں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معاشی بحران، لاگت اور توانائی کے چیلنجز کے باوجود پاکستان کی ہوم ٹیکسٹائل انڈسٹری عالمی مارکیٹ میں اپنا شیئر برقرار مزید پڑھیں

شدید دھند؛ پروازوں کا شیڈول درہم برہم، کئی گھنٹوں کی تاخیر سے  مسافر پریشان

 لاہور: شدید دھند کے باعث پروازوں  کا نظام درہم برہم ہوگیا، جس سے کئی گھنٹوں کی تاخیر ہونے کی وجہ سے مسافر پریشان ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: دھند سے متاثرہ پروازوں کے مسافروں کی سہولت کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ ذرائع سی اے اے کے مطابق دبئی، مدینہ اور ابوظبی سے لاہور آنے والی 3 پروازیں مزید پڑھیں

احتساب عدالت؛ سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت منظور

 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت منظور ہوگئی۔ احتساب عدالت لاہور  نے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت 7 جنوری تک منظور کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے  دیا۔ عدالت نے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت 5 لاکھ کے  مچلکوں کے عوض منظور کی۔ دوران مزید پڑھیں

پرویز الٰہی نے گورنر کا ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کردیا

 لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، جس پر عدالت نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا، کابینہ بھی تحلیل چودھری مزید پڑھیں