راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے دونوں ممالک کے سفرا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جرنل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں آرمی چیف سید عاصم منیر سے سعودی سفیر نواف سعید اے المالکی اور متحدہ عرب مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
مسلم لیگ (ن) کا پنجاب اسمبلی بچانے کے لیے چوہدری شجاعت سے رابطے کا فیصلہ
لاہور: مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو لیگی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق نون لیگ کی قیادت کا ویڈیو لنک کے ذریعے مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اسمبلی مزید پڑھیں
دو قابل ترین افسران کی قیادت سے دفاعِ وطن مزید مضبوط ہوگا، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دو قابل ترین افسران کی قیادت ملنے سے وطن کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مزید پڑھیں
مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں کو پَر لگ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کے اضافے کے بعد 1770 ڈالر پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں مزید پڑھیں
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس معافی مانگنے پر ختم کیا گیا، تفصیلی فیصلہ
اسلام آباد: خاتون جج کو دھمکانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی توہین کے مرتکب قرار ہوئے معافی مانگنے پر کیس ختم کیا گیا، کارروائی ختم کرنے پر تمام پانچ مزید پڑھیں
ٹرانسجینڈر ایکٹ سے ہم جنس پرستی کو فروغ ملے گا، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن
اسلام آباد: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ سے ہم جنس پرستی کو فروغ ملے گا۔ ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ جنرل سیکرٹری پیما ڈاکٹر افتخار برنی نے کہا کہ یکم دسمبر کو پوری دنیا میں مزید پڑھیں
فضل الرحمان خواتین کا جتنا احترام کرتے ہیں کوئی اور نہیں کرتا، مفتی عبدالشکور
اسلام آباد: جمیعت علما اسلام کے رکن قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خواتین کا جتنا احترام کرتے ہیں کوئی دوسرا نہیں کرتا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سائرہ کے نقطہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے مفتی عبدالشکور نے کہا کہ ’سائرہ بانو نے جو مزید پڑھیں
کراچی کے پریشان حال تاجر بیرون ملک شفٹ ہورہے ہیں، گورنر سندھ
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اس بات سے آگاہ کردیا ہے کہ پریشان حال تاجر بیرون ملک شفٹ ہورہے ہیں۔ تاجربرادری کی آسانیوں کے لیے بھی وزیر خزانہ سے کھل کر بات کی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو تاجر رہنما ایس ایم منیر مرحوم مزید پڑھیں
سینیٹر اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایکسیرپس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے اعظم سواتی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے سے پہلے ہی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار مزید پڑھیں
پاکستان میں غلطی سے داخل ہونے والے بھارتی اہلکار کو واپس بھیج دیا گیا
لاہور: پاکستان رینجرز پنجاب نے غلطی سے سرحد عبور کرنیوالے بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حکام کے حوالے کردیا۔ بارڈر سیکیورٹی فورس انڈیا کا ایک جوان جمعرات کی صبح بھارتی پنجاب کے ابوہر سیکٹر سے پاکستان کی حدود میں منڈی صادق گنج ،منچن آباد کے علاقے میں داخل ہو گیا تھا جسے پاکستان رینجرز مزید پڑھیں