کراچی: پی آئی اے خسارے سے نہ نکل سکی،رواں سال کے 9 ماہ کے دوران 67 ارب روپے خسارے کا سامنا رہا۔ پی آئی اے کی مالی رپورٹ میں اربوں روپے خسارے کا انکشاف ہوا ہے،رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو رواں سال 2022 کے 9 ماہ میں 67 ارب روپے کے خسارے کا سامنا مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
وزیرِ اعظم کی چین کے صدرشی جن پنگ سے ملاقات
بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون سمیت دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال کیا۔ چین کے دو روزہ سرکاری دورے میں وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے، مزید پڑھیں
پی ٹی آئی کو دھرنے کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس
اسلام آباد: تحریک انصاف کو اسلام آباد میں دھرنے اور جلسے کی اجازت نہ ملنے پر عدالت نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا۔ وفاقی دارالحکومت میں جلسہ اور دھرنا کرنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔جس مزید پڑھیں
اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس میں ایک اور لاپتا شہری گھر پہنچ گیا
اسلام آباد: ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس میں ایک اور لاپتا شہری اپنے گھر پہنچ گیا، جس پر عدالت نے بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔ لاپتا شہری جمیل محمود کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر قانونی حراست کے خلاف بھائی شہزاد محمود کی جانب سے بازیابی کے لیے دائر درخواست کی مزید پڑھیں
بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات، بھارتی یاتریوں کیلیے 3 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
لاہور: سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 553 جنم دن کی تین روزہ تقریبات 6 نومبر سے ننکانہ صاحب میں شروع ہوگی جس کے لیے ریلوے حکام نے واہگہ اسٹیشن سے بھارتی یاتریوں کے لیے 3 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کے شہر دہلی میں حضرت نظام الدین اولیا کے سالانہ عرس کی مزید پڑھیں
سپریم کورٹ بار الیکشن؛ عاصمہ جہانگیر گروپ کو شکست، پی ٹی آئی حامی گروپ کامیاب
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پی ٹی آئی حامی حامد خان گروپ نے مسلسل 4 برس سے جیتنے والے عاصمہ جہانگیر گروپ کو شسکت دے دی۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے ایڈووکیٹ عابد شاہد زبیری صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہوگئے۔ حامد خان گروپ کے ایڈووکیٹ عابد شاہد زبیری 199 مزید پڑھیں
کراچی میں ملازمتیں نہ ملنے پر نابینا افراد کا احتجاج، 9 مظاہرین گرفتار
کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر کے نابینا افراد کو ریڈ زون میں داخل ہونے پر پولیس نے گرفتار کیا اور کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کلب کے باہر نابیناؤں کی بڑی تعداد تقرر ناموں کے حصول کیلئے مسلسل سراپااحتجاج ہیں، نابیناؤں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب پیش قدمی کی تو مزید پڑھیں
کراچی میں ماموں بھانجے پر مشتمل 7 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
کراچی: شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹائون پولیس نے ماموں بھانجے پر مشتمل ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او اتحاد ٹائون انسپکٹر غلام رسول ارباب نے بتایا کہ ماموں بھانجا گینگ کافی عرصے سے سرگرم تھا اور پولیس کو اس کی تلاش میں تھی ، ملزمان نے شیرشاہ ، بلدیہ ٹاؤن ، مدینہ کالونی مزید پڑھیں
ڈی ایس پی رانجھا قتل کیس، عدالت نے تمام ملزمان کو بری کردیا
کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈی ایس پی نواز رانجھا اور ڈرائیور کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں ناکافی شواہد کی بنا پر 6 ملزمان کو بری کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ڈی ایس پی نواز رانجھا اور ڈرائیور کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں مزید پڑھیں
وزیراعظم کی پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پولیو ٹیم کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے لیویز اہلکار حبیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیم کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے حبیب الرحمن کو قوم سلام پیش کرتی ہے، دہشت گرد پاکستان کے بچوں کو معذور بنانا چاہتے ہیں۔ مزیدپڑھیں: پولیو مزید پڑھیں