اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گیس سپلائی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک , مشیر وزیراعظم احد چیمہ اور متعلقہ سرکاری افسران مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
اسحاق ڈار کی محنت سے روپے کی قدر میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہفتے کے اختتام پر ڈالر 219.92 ہوگیا ہے۔ شہباز شریف نے سماجی روابط مزید پڑھیں
گھر کا خرچہ مانگنے پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ اور کلہاڑی کے وار سے زخمی کردیا
سرگودھا: تھانہ جھاوریاں کی حدود میں شوہر نے گھر کا خرچ مانگنے پر بیوی پر فائرنگ کردی گولیاں ختم ہونے پر کلہاڑی کے وارسے زخمی کیا۔ پولیس کے مطابق چوبیس سالہ خاتون کو تین گولیاں لگیں،کلہاڑی کے وار سے بھی زخمی ہوئی، بازو اور انگلیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تین سال مزید پڑھیں
عید میلاد النبی ﷺ کا جشن، ہر سو چراغاں، فضا درود و سلام سے معطر ہوگئی
کراچی / لاہور / اسلام آباد / کوئٹہ / پشاور: ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ بھرپور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے، مساجد، محلوں اور اہم سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ میلاد کی محافل کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے انسینٹیو الاؤنس میں بڑا اضافہ
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پراجیکٹس، کمپنیوں، پالیسی سیلز اور اتھارٹیز میں خدمات انجام دینے والے سرکاری افسروں و اہل کاروں کے انسینٹیو الاؤنس میں بڑا اضافہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس مد میں وزیرعلیٰ کی منظوری سے محکمہ خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق گریڈ بائیس کے افسروں کے لیے انسینٹیو الاؤنس ساڑھے تین مزید پڑھیں
سوات میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، تین جوان زخمی اور دو دہشت گرد ہلاک
سوات میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے تین جوان زخمی جب کہ جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات رحیم آباد بائی پاس پر شدت پسندوں نے فوج کے جوانوں پر فائرنگ کی تھی جس کے باعث تین جوان زخمی ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں دو شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مزید پڑھیں
پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد زمان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
لاہور: عدالت نے فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے بانی رکن حامد زمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی ضلعی عدالت میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ کے روبرو ہوئی۔ ایف آئی اے لاہور نے پی ٹی آئی کے مزید پڑھیں
رانا ثناء کے وارنٹ افراتفری پھیلانےکی سازش ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری کو افراتفری پھیلانےکی سازش قرار دے دیا۔ مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا کہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مزید پڑھیں
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار
لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پولیس نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرفراز احمد اور زبیر احمد شامل ہیں، جن سے 1320 گرام بارودی مواد، 4 ڈیٹونیٹر ،پستول، موبائل فون،نقدی، 19 ممنوعہ پمفلٹ، 2 کالعدم مزید پڑھیں
رانا ثنا اللہ پر جرم ثابت ہوچکا ہے، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے انسداد کرپشن بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے رانا ثنا اللہ کے خلاف درج مقدمے کے حوالے سے تفصیلات بتا دیں۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے بتایا کہ کلرکہار میں 2017 میں بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا افتتاح کیا گیا، 2018 میں مزید پڑھیں