کراچی: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے۔ نادرا ترجمان کے مطابق بعض سرکاری دفاتر، ادارے ڈیجیٹل کے بجائے فزیکل کارڈ یا فوٹو کاپی طلب کر رہے ہیں، یہ طرزِ عمل مروجہ قانونی و ضابطہ جاتی فریم ورک کے منافی ہے۔ نادرا ترجمان مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کراچی؛ 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا
کراچی: نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، ڈکیتی کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔ تفصیلات کے مطابق 10 مارچ کو سعد حسن نامی مدعی کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ پلاٹ نمبر بی انتیس اتحاد انٹرپرائز کے قریب ستارہ پارک کے مقام پر 2 موٹر سائیکلوں مزید پڑھیں
باجوڑ؛ اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا
پشاور: باجوڑ سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکار شاہ منیر کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار کو گزشتہ روز اغواء کیا گیا تھا۔ پولیس اہلکار چھٹی پر تھا اور ڈمہ ڈولہ گیا تھا جہاں مزید پڑھیں
فیلڈ مارشل کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار
اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مزید پڑھیں
ایل این جی کی عالمی سپلائی میں رکاوٹ سے پاکستان زیادہ متاثر نہیں ہوگا، وزیر توانائی
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ایل این جی کی عالمی سپلائی میں رکاوٹ سے پاکستان زیادہ متاثر نہیں ہوگا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان میں مقامی ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے باعث ایل این جی مزید پڑھیں
راولپنڈی: ٹک ٹاک بنانے کے دوران نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
راولپنڈی: ٹرین پر سفر کے دوران ٹک ٹک بنانے کا شوق 30 سالہ نوجوان کی جان لے گیا۔ راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں 30 سالہ حسنین ٹک ٹاک بناتے ہوئے چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کباڑ کا کام کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق حسنین علی ٹرین پر پشاور سے لاہور مزید پڑھیں
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اعلان آج ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس مارچ کے مہینے کے لیے تیل کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔ وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی اور ایندھن کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے کفایت شعاری اقدامات پر بھی عمل درآمد شروع کیا ہوا ہے۔ مزید پڑھیں
لکی مروت؛ پولیس پر حملے میں ایس ایچ او سمیت 7 اہل کار شہید
لکی مروت: لکی مروت میں پولیس پر حملے میں ایس ایچ او سمیت 7 اہل کار شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت میں تھانہ شادی خیل پولیس اسٹیشن کی موبائل کے قریب زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہل کار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شہید ہونے مزید پڑھیں
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئے پروازیں بدستور معطل، 72 پروازیں منسوخ
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن بدستور معطل ہے اور جمعےکو ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی 72 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق 14 دن میں پاکستان سے خلیجی ممالک کے لیے منسوخ پروازیں 1456 سے تجاوز کرگئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو کراچی سے دوحہ بحرین ،کویت کی 14 مزید پڑھیں
آپریشن غضب للحق: تاحال 663 افغان طالبان ہلاک و887 زخمی، کابل میں ایمونیشن ڈمپ، قندھار میں آئل اسٹوریج تباہ
اسلام آباد: وزیر اطلاعات نے پاک فوج کے افغانستان میں جاری آپریشن غضب للحق سے متعلق آج تک کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق افغانستان میں تاحال افغان طالبان رجیم کے 663 کارندے مارے جاچکے ہیں اور 887 زخمی ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں ںے بتایا کہ افغان طالبان کی 249 چیک مزید پڑھیں