وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات، ریڈ الرٹ جاری، مختلف شاہراہیں بند کر دی گئیں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کی مختلف اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کی صورتحال کے باعث پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے مزید پڑھیں

وزیراعظم پاکستان کی جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم پاکستان نے آج جدہ میں مملکتِ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم، عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مزید پڑھیں

سی ڈی اے میں پلاٹس کی مشتبہ الاٹمنٹ، قومی خزانے کو ایک ارب کے نقصان کا انکشاف

اسلام آ باد: سی ڈی اے میں پلاٹس  کی مشتبہ الاٹمنٹ کے نتیجے میں قومی  خزانے کو ایک ارب روپے کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس شاہدہ گل کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں بڑے اسکینڈل سے متعلق ڈی جی ایف مزید پڑھیں

سندھ؛ ورک فرام ہوم اور سرکاری گاڑیوں میں پیٹرول کی کٹوتی پر عمل کی ہدایات

کراچی: سندھ حکومت نے ورک فرام ہوم اور سرکاری گاڑیوں میں پیٹرول کی کٹوتی سمیت کفایت شعاری کے دیگر اقدامات پر عمل کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت سیکریٹری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ کابینہ کے جامع کفایت شعاری اور پیٹرول بچاؤ منصوبے کے مزید پڑھیں

کفایت شعاری؛ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بڑے اقدامات، گاڑیاں بند اور تنخواہوں میں کٹوتی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وسیع پیمانے پر کفایت شعاری اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق  یہ اقدامات وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی کفایت شعاری مہم کے مزید پڑھیں

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت سے قبل اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں ناقابلِ سماعت قرار دینے کی متفرق درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس میں مزید پڑھیں

حضرت علیؓ کی تعلیمات ہمیں نفرت اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا سکھاتی ہیں، بلاول

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضیٰؓ کی حیاتِ مبارکہ انصاف، دانائی، جرات اور غیر متزلزل ایمان کا ایک روشن نمونہ ہے۔ یوم شہادتِ سیدنا حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حضرت علیؓ کی تعلیمات انسانیت مزید پڑھیں

کراچی میں ٹینکر اور ٹریلر بے لگام؛ عید کی شاپنگ کیلیے نکلنے والے 2 جوان بھائی جاں بحق

کراچی: بلوچ کالونی پل اور کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے عائشہ منزل سے کریم آباد کی جانب آتے ہوئے فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل مزید پڑھیں

قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول تبدیل، کل سہ پہر تین بجے طلب

اسلام آباد: اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل جمعرات سہ پہر تین بجے طلب کر لیا۔ اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس جمعہ ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا جس کا شیڈول اب تبدیل کردیا گیا ہے۔   قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شیڈول میں تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے اضافی کفایت شعاری اور تحفظ کیلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی

وفاقی حکومت کے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے اضافی کفایت شعاری اور تحفظ کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایف بی آر نے فیلڈ دفاتر اور ہیڈ کوارٹر کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری طور پر کھڑی کرنے کا حکم دے دیا مزید پڑھیں