لاہور: حکومت اور اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں انتخابات عمران خان کے دباؤ پر نہیں بلکہ حکومتی اتحاد کے متفقہ فیصلے کے تحت ہی ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کے لیے پی ڈی ایم اتحادی جماعتوں اور حکومتی مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کراچی میں گرنے والی رہائشی عمارت کا مالک سابق پولیس اہلکار نکلا
کراچی: کراچی کے علاقےموسیٰ کالونی میں زمین بوس ہونے والی رہائشی عمارت کا مالک سابق پولیس اہلکار ہے جس نے 4 ماہ قبل تعمیر کی جانے والی بلڈنگ کی تعمیرات میں انتہائی ناقص مٹیریل استعمال کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق پولیس اہلکارعامر بابانے 4 ماہ قبل ہی رہائشی عمارت تعمیرکرائی تھی ،عمارت میں انتہائی ناقص میٹرئیل مزید پڑھیں
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی
پشاور: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی ہےجو28 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں اور مزید پڑھیں
کراچی سمیت سندھ بھر میں بازاروں اور شادی ہالز کیلیے نئے اوقات کار جاری
سندھ حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلیے کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری مراکز کے نئے اوقات کا حکم نامہ جاری کردیا. محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز، بینکوئٹس اور تقاریب رات ساڑھے 10 بجے جب کہ تمام بازار، تجارتی مراکز، شاپنگ سینٹرز،سپراسٹورز رات 9 بجے بند مزید پڑھیں
ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ 25لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
کراچی: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2022 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان سے ایک کروڑ پچیس لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کمیونٹی گائیڈ لائنزکی خلاف ورزیوں کے باعث حذف کی جانیوالی ویڈیوز کے اعتبار سے دوسرے نمبر رہا جودنیا بھر میں حذف مزید پڑھیں
ڈی جی نیب بن کر کاروباری شخصیات اور افسران کو لوٹنے والا شخص گرفتار
لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے اعلیٰ افسران اور کاروباری شخصیات کو ڈی جی نیب بن کر لوٹنے والے گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق لاہور میں ڈی جی نیب بن کر کاروباری شخصیات اور سرکاری افسران کو ہراساں کر کے رقم بٹورنے والے گروہ مزید پڑھیں
غیرملکی مراسلے کو وزیراعظم سے چھپایا نہیں گیا، دفتر خارجہ
اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے مبینہ دھمکی آمیز غیر ملکی مراسلے سے متعلق دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے چھپایا نہیں گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ یہ دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مزید پڑھیں
وزیرخزانہ کے تجربے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ ملک سود کے بغیر بھی چل سکتاہے، سراج الحق
لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا میں دوبار وزیر خزانہ رہا تجربے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ ملک سود کے بغیر بھی چل سکتاہے۔ قومی مشاورت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے بجٹ کا بڑا حصہ تو قرضوں کے سود کی ادائیگی میں چلا مزید پڑھیں
دہشت گردی میں ملوث کئی افراد کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں، مشیر داخلہ
مشیر برائے داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کرنل لئیق کی شہادت کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کیے گئے۔ کوئٹہ میں زیارت آپریشن سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ ریاست کا مزید پڑھیں
افغان شہریوں کیلئے جعلی دستاویزات بنانے والا ملزم گرفتار
پشاور: ایف آئی اےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے افغان شہریوں کیلئے جعلی سفری دستاویزات بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورمیں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے جعلی سفری دستاویزات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران افغان شہریوں کیلئے جعلی سفری دستاویزات بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مزید پڑھیں