اسلام آباد: خیبر پختون خوا، راولپنڈی، ملتان، لاہور اور کراچی میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 14 سے زائد زخمی ہوگئے۔ خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے مفرق خان نامی شخص کی ماں اور بیوی سمیت مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
مالی سال کے پہلے ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں محدود اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی
کراچی: مالی سال 2022-23 کے پہلے ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں محدود اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی، مجموعی طور پر مندی کے سبب انڈیکس کی 41600، 41500 اور 41400 پوائنٹس کی تین حدیں بھی گر گئیں۔ گذشتہ ہفتے کے چار روزہ کاروبار میں مندی سے سرمایہ کاروں کے 21ارب 26کروڑ 88لاکھ 72ہزار 55 روپے مزید پڑھیں
پرویز الہیٰ سے اختلافات نہیں لیکن نظریاتی اختلافات ہوتے رہتے ہیں، چوہدری شجاعت
اسلام آباد: سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ سے کوئی اختلاف نہیں، روز ملاقات ہوتی ہے، نماز عید ساتھ پڑھیں گے۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے ملاقات کی۔ ملاقات اسلام آباد میں چوہدری شجاعت حسین کے گھر مزید پڑھیں
سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
اسلام آباد: بلوچستان اور سندھ میں جولائی میں ہونے والی بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا ہے جس میں کالم وار انہوں ںے بارشوں کا تقابل پیش کیا ہے۔ پہلے کالم میں بتایا گیا ہے کہ مختلف جگہوں پر یکم تا 9 جولائی زیادہ مزید پڑھیں
گندم اور آٹا کی اسمگلنگ کے خلاف پنجاب رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری گندم اور آٹا کی دوسرے صوبوں میں اسمگلنگ روکنے کے لیے پنجاب رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز سیکریٹری فوڈ پنجاب نادر چٹھہ کی سربراہی میں گندم اور آٹا کی اسمگلنگ روکنے کیلئے قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کور مزید پڑھیں
کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
کراچی: شہر قائد میں شدید بارش کے دوران مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایکسپریس نیوز کراچی میں گزشتہ چار روز سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اس دوران ناقص انتظامات اور کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث متعدد افراد و مویشی لقمہ اجل بن مزید پڑھیں
علامہ اقبال ایئرپورٹ پر غیرقانونی ہتھیاروں کی کھیپ پکڑی گئی
لاہور: علامہ اقبال ایئرپورٹ کے کارگو سیکشن میں کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جدید ترین ہتھیاروں کی غیر قانونی کھیپ پکڑ لی۔ ایکسپریس کے مطابق کراچی کے ایک اسلحہ ڈیلر نے بیرون ملک سے نہایت جدید رائفلز کی امپورٹ کے لیے لاہور ایئرپورٹ کا انتخاب کیا۔ کسٹم حکام نے دستاویزات کا معائنہ کیا تو سندھ میں مزید پڑھیں
نوسرباز بیوپاری نے لمپی اسکن سے متاثرہ جانور کو کھال پر رنگ کرکے فروخت کردیا
جہلم: پنجاب میں بیوپاری نے لمپی اسکن کا شکار جانور کی کھال پر رنگ کرکے فروخت کردیا، جانور خریدنے والے کو اگلی صبح بیماری کا علم ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام جذبہ ایمانی کے ساتھ قربانی کےلیے جانور خرید رہے ہیں اور بیوپاری عوام کے اس جذبے کا فائدہ اٹھا مزید پڑھیں
لاہور میں ٹریفک وارڈنز نے بچھڑا چور پکڑ لیا
لاہور میں ٹریفک وارڈن نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچھڑا چور کو پکڑ لیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ انسپکٹر قیصر محمود نے خطرناک اور انتہائی تیز رفتاری پر لوڈر رکشہ کو روکا گیا اور مشکوک حرکات وسکنات پر رکشہ سوار فیاض سے بچھڑے کے بارے میں سوالات کیے گئے۔ جس کے بعد رکشہ پر سوار مزید پڑھیں
حب میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم، 6 مسافر جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے وندر کے قریب کوچ اور وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے شہر حب کے علاقے وندر میں بس اور ویب کے درمیان ہولناک تصادم ہوا جس کے نتیجے مزید پڑھیں