عیدالاضحیٰ؛ واہگہ بارڈر پر پاک بھارت سرحدی فورسز کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ

 لاہور: عیدِ قرباں کی مناسبت سے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز اور بھارتی سرحدی سیکیورٹی فورس کے مابین مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات میں ان دنوں تناؤ چل رہا ہے اس کے باوجود دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز خیرسگالی کے طور پر قومی اور مذہبی تہواروں مزید پڑھیں

پشاور میں اے این پی سینیٹر کے گھر پر دستی بم حملہ

 پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کریکر حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا، دھماکے میں کوئی مزید پڑھیں

ریسٹورنٹ میں نعرے لگانے والے اہل خانہ کی احسن اقبال سے گھر جاکر معذرت

نارروال: نجی ریسٹورنٹ میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے سامنے نعرے لگانے والی فیملی نے اپنے کیے پر معذرت کرلی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی نے نارروال میں گھر آکر معذرت کرلی اور اپنے کیے پر پچھتاوے کے ساتھ شرمندگی مزید پڑھیں

اناڑی قصائی کی وجہ سے آخری وقت میں بھاگنے والا بچھڑا ایک گھنٹے بعد پکڑا گیا

ملتان: پنجاب کے علاقے خان پور میں اناڑی قصائی کی وجہ سے آخری وقت میں بد کر دوڑ لگانے والے بچھڑے کو ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد دوبارہ ذبیحہ کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے خان پور محلہ خواجگان میں جانی قریشی نامی شہری ایک بچھڑا خرید مزید پڑھیں

بلوچستان میں بارش کے بعد ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی، 2 بچے جاں بحق

بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے بعد ژوب میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ درجنوں افراد متاثر ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کو اسپتال ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق ژوب کے مختلف علاقوں میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے متعدد شہری متاثر ہوئے جن میں سے دو بچے جاں مزید پڑھیں

عید قربان نزدیک آتے ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

 لاہور: لاہور اور راولپنڈی میں عید قربان سے قبل سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں نے پرواز پکڑلی۔ تفصیلات کے مطابق عید قربان نزدیک آتے ہی اشیائے خورد و نوش سمیت سبزیوں، پھلوں، آئل گھی، روٹی کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوگیا جبکہ ضلعی انتظامیہ گران فروشی روکنے میں ناکام ہے۔ لیموں 350،ٹماٹر 200،آلو 60، پیاز مزید پڑھیں

سیشن جج نے اپنے ہی سول جج کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

 اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج بہاولپور کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے معاملے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سول جج بہاولپور ملک فاروق اور ان کی اہلیہ کی حفاظتی ضمانت رات گئے منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 18 مزید پڑھیں

رحیم یار خان ؛ ڈاکوؤں کا زمیندار کے گھر پر دھاوا، مزاحمت پر 3 افراد قتل

رحیم یارخان: نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مقامی زمیندار کے گھر پر لوٹ مار کے لیے دھاوا بولا اور مزاحمت کرنے پر گولیاں چلا دیں، جس سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ احمد پور لمہ کی حدود بستی درگڑہ میں گزشتہ شب پیش آیا۔  جاں بحق ہونے والوں میں مزید پڑھیں

کراچی بہہ جائے گا، جماعت اسلامی کا شہر میں ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ

 کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مزید بارشیں ہوئیں تو شہر بہہ جائے گا۔  ایمرجنسی نافذ کرکے شہر میں سیوریج اور پانی کی فراہمی کی بہتری کا کام کیا جائے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں معمول سے زیادہ بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی ایک مزید پڑھیں

قربانی کے لیے لائے گئے 3 بیل دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

 راولپنڈی: چونترہ کے علاقے چھچھ میں مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں قربانی کے لیے لائے گئے 3 بیل مر گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ چونترہ کی حدود میں تین بیل گولیاں لگنے سے مر گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع مزید پڑھیں