سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو کامیاب حج آپریشن اور عید پر مبارک باد پیش کی اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہبازشریف نے سعودی عرب کے ولی عہد، مزید پڑھیں

کراچی؛ ندی میں ڈوب کر 2 بچیاں جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں ندی میں ڈوب کر 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق جوکھیو گوٹھ میں ندی میں گرکر 2 بچیاں  لاپتہ ہوگئیں، اہل محلہ نے اپنی طور پر کوشش کی لیکن ناکامی پرریسکیو ٹیم کو اطلاع دی۔ ریسکیو ٹیم کے غوطہ خوروں نے کارروائی بچیوں  کی لاشیں مزید پڑھیں

چارسدہ میں لاپتا ہونے والی چار سالہ بچی کی گلا کٹی لاش برآمد

 پشاور: خیبر پختون خوا کے شہر چار سدہ میں ایک روز قبل لاپتا ہونے والی چار سالہ بچی مریم کی گلا کٹی ہوئی لاش ملی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ چارسدہ کے تھانہ پڑانگ کی حدود میں پیش آیا جہاں گزشتہ شام سے چار سالہ بچی لاپتا تھی، بچی کی لاش شابڑہ کے علاقے مزید پڑھیں

بارشوں کے باعث عید کے تیسرے روز بھی ٹرین آپریشن متاثر

 لاہور: ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث عید کے تیسرے روز بھی ٹرین آپریشن متاثر ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین 8 گھنٹوں کی تاخیر سے دوپہر 3 بجے کی بجائے رات 11 بجے روانہ ہوگی۔ شاہ حسین ایکسپریس تاخیر سے رات 9 بجے مزید پڑھیں

لاہور؛ کمسن گھریلو ملازمین بھائیوں پر بہیمانہ تشدد، ایک ہلاک، دوسرا زخمی

 لاہور: ڈیفنس کے علاقے میں 2 کمسن گھریلو ملازمین پر بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں 11 سالہ کامران جاں بحق اور 7  سالہ رضوان زخمی ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈیفنس میں کراچی کے رہائشی 2 کم سن گھریلو ملازمین پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس میں 11 سالہ کامران جاں مزید پڑھیں

محکمہ موسمیات نے کراچی میں پھر تیز بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کراچی اور گرد ونواح میں ایک بار پھر تیز بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا ایک اور مضبوط سسٹم 14 سے 18 جولائی کے دوران سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث کراچی، حیدرآباد کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے مزید پڑھیں

کراچی: مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک

 کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں میاں بیوی ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 8 فٹبال گراؤنڈ کے قریب گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر ہلاک ہو گئے۔ مزید پڑھیں

امپورٹڈ حکومت کا مقصد 45 دن میں معلوم ہو جائے گا، شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت لانے کا مقصد 45 دن میں سب کو معلوم ہو جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 17جولائی سیاسی گھمسان کی جنگ کا دن ہے، اگردھاندلی ہوئی،جھرلو پھرا تو سیاسی آگ مزید پڑھیں

کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے کی تنصیبات کو طوفانی بارشوں سے شدید نقصان

کراچی ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی تنصیبات کو حالیہ طوفانی بارشوں سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ سی اے اے کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں سے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے 25 آر کی لائٹس خراب ہوئی ہیں، رن وے کی لائٹس میں بارشوں کے دوران شارٹ سرکٹ ہوا۔ تاحال رن مزید پڑھیں

عمران خان تاریخ کا ایک سیاہ باب بن چکے ہیں، مریم اورنگزیب

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏عمران خان اور بشری بی بی کی کرپشن مخالفین کو غداری سے لنک کرنے اور چور چور کے بیانیے سے نہیں چھپ سکتی۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏عمران خان اور بشری بی بی کی کرپشن مخالفین کو غداری سے لنک کر مزید پڑھیں