وزیراعظم کے بیٹے سلیمان کا عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔ سلیمان شہباز نے اپنے وکیل منصور عثمان اعوان کے ذریعے عمران اسماعیل کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ لیگل نوٹس کے متن کے مطابق عمران اسماعیل نے سلیمان مزید پڑھیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی

 اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا ہے کہ نیب کے افسران کو اپنےا ثاثوں کی تفصیلات تو دینا پڑیں گی۔ پی اے سی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ ایک محکمے نے کہا کل عید ہے، اس لیے نہیں آ سکتے جبکہ عید تو 10 جولائی کو ہے۔ مزید پڑھیں

سعودی حکومت نے عازمین حج کیلیے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی

 اسلام آباد: ویزے تاخیر سے جاری ہونے والے عازمین حج کے لیے سعودی حکومت نے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی۔ سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت عازمین حج کو جمعرات 7 جولائی رات 12 بجے تک داخلے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حج ویزے سال 2022 مزید پڑھیں

الیکشن ایکٹ ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست اعتراضات کے بعد واپس

 اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی الیکشن ایکٹ ترامیم کے خلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے سے متعلق درخواست پر اعتراضات لگا دیے، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں عوامی مفاد مزید پڑھیں

آج کے دن جنرل ضیاء نے ذوالفقار بھٹو کی حکومت کا خاتمہ کیا، بلاول بھٹو

 اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 45 سال قبل آج کے دن تاریخ کے بدترین ڈکٹیٹر کے ہاتھوں پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا خاتمہ کیا گیا۔ پانچ جولائی یوم سیاہ کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں مزید پڑھیں

کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات، کیسکو پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد

 اسلام آباد / کوئٹہ: نیپرا نے کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات کے معاملے میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ ذرائع کے مطابق جولائی 2019ء سے جون 2021ء کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے  15 افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھیں، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تحقیقات مزید پڑھیں

بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ

 کراچی: بھارت کی ایک نجی ائیرلائن کے طیارے کوفنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ دہلی سے دبئی جانے والے بھارتی طیارے بوئنگ 737 کے کپتان نے فنی خرابی کے باعث  کراچی ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پرکپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار مزید پڑھیں

عباسی اسپتال میں ڈاکٹروں کا وارڈز اور او پی ڈیز کا بائیکاٹ

 کراچی: عباسی شہید اسپتال کے 250 ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹس  نے احتجاجاً وارڈز اور او پی ڈیز کا بائیکاٹ کردیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ جب تک کے ایم سی کی جانب سے تنخواہیں جاری نہیں کی جائیں گی، احتجاج جاری رہے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے مزید پڑھیں

ق لیگ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات کی منتقلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا

 اسلام آباد: مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات کی منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمان کے اختیارات میں مداخلت کی لیکن آئین کے تحت پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت نہیں کی جا سکتی، تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں مزید پڑھیں

بابرغوری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 کراچی: کراچی: پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو عدالت میں پیش کرکے ان کا 12 جولائی تک ریمانڈ حاصل کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بابر غوری کو وطن واپسی پر گزشتہ روز کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ وہ متعدد کیسز میں نیب کو مطلوب ہیں۔ آج پولیس مزید پڑھیں