قومی اسمبلی میں جمہوریت کی روح نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان

لیہ: جمیعت علما اسلام اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہماری قومی اسمبلی میں جمہوریت کی روح نہیں ہے، ہمیں آئین کے بنیادی اصولوں کو سمجھنا ہوگا۔ لیہ میں جمعیت علما اسلام کی جانب سے منعقدہ تحفظ آئین پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مزید پڑھیں

کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے کی درخواستیں مسترد

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواستیں مسترد کردیں۔ الیکشن کمیشن میں کے پی بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے کے لیے 10 درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواستیں مسترد کردیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی مزید پڑھیں

قرآنِ کی لازمی تعلیم کی قرارداد کی اجازت نہ ملنے پر رکن سندھ اسمبلی کا واک آؤٹ

 کراچی: ایم ایم اے کے ایم پی اے سید عبدالرشید نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔ سید عبدالرشید نے بتایا کہ قرآنِ پاک کی لازمی تعلیم سے متعلق قرارداد ایجنڈے پر ہونے کے باوجود نہیں لانے دی گئی، پیپلز پارٹی کی حکومت نصاب تعلیم کو سیکولر کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں مزید پڑھیں

وزیراعظم کے خلاف غیر مناسب ٹرینڈ پر وفاقی وزیر اعجاز شاہ آبدیدہ ہوگئے

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسدادِ منشیات (اے این ایف) اعجاز شاہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ دیکھ کر آبدیدہ ہوئے اور کہا کہ انہوں نے ماضی میں کبھی کسی وزیراعظم کے خلاف ایسی مہم نہیں دیکھی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزرا مزید پڑھیں

بلدیاتی قانون میں ترامیم، سندھ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا کمیٹی کے قیام پر اتفاق

 کراچی: سندھ میں بلدیاتی قانون میں ترامیم کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے پیپلز پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیاتی قانون میں ترامیم کے معاملے پر سندھ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے سے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو خیبر پختون کا پارٹی صدر بھی مقرر کردیا۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران مزید پڑھیں

پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کا روٹ پلان جاری کردیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مارچ کے روٹ پلان کی منظوری دے دی جس کے بعد روٹ پلان جاری کردیا گیا،عوامی مارچ 27 فروری کو کراچی سے روانہ ہوگا اور 10 دن میں 34 مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے اپنے لانگ مزید پڑھیں

راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

 اسلام آباد: راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کی حدود میں واقع پارک میں بیٹھی 15 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تھانہ وارث خان پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ نے مقدمہ درج کرایا جس میں انہوں نے بتایا کہ بیٹی پھوپھا کے گھر مزید پڑھیں

برطانوی عدالت نے بانی متحدہ کو دہشتگردی پر اکسانے کے الزامات سے بری کردیا

 لندن: برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کو اشتعال انگیز تقریر کے ذریعے اپنے حامیوں کو دہشت گردی اور تشدد پر اکسانے کے الزامات میں بے گناہ قرار دیتے ہوئے کیس سے بری کردیا۔ برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن نے بانی ایم کیو ایم پر بائیس اگست 2016 کی تقریر کے ذریعے کراچی میں موجود اپنے مزید پڑھیں

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تین پیسے اضافہ

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تین پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 159 روپے 86 پیسے تک پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں مزید پڑھیں