اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے اتفاق کیا ہے کہ اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیر داخلہ کی قیادت میں 9 رکنی ایرانی وفد اور وزارت داخلہ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
سینیٹ میں انسانی اعضا اور ٹشوز کی منتقلی کا ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور
اسلام آباد: سینیٹ نے انسانی اعضا اور ٹشوز کی منتقلی کا ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا جس کے تحت نادرا شناختی کارڈ جاری کرتے وقت شہری کی مرضی سے کارڈ پر آرگن ڈونر لکھا جائے گا۔ چیٸرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس میں انسانی اعضا اور ٹشوز کی مزید پڑھیں
لاہور میں دو گروہوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی
لاہور میں دو گروہوں کے درمیان دیوار کی تعمیر کے تنازع پر جھگڑا کے دوران ایک شخص جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ واقعہ صوبائی دارالحکومت کے فیکٹری ایریا میں پیش آیا۔ تصادم کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کنٹونمنٹ عیسیٰ سکھیرا سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایک دستہ جائے وقوع مزید پڑھیں
راولپنڈی میں استاد کے ہاتھوں 12 سالہ بچی کا قتل
راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں استاد نے 12 سالہ بچی کو گردن پر وار کر کے قتل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والا ملزم 21 سالہ عادل 12 سالہ بچی بریرہ کو سپارہ پڑھانے کے لیے ان کے گھر جاتا تھا۔ چند دن قبل بچی کے والدین مزید پڑھیں
شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر خود کش حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں سیکیورٹی فورسز نے فوجی چوکی پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت شریف کے نام سے ہوئی ہے جو مزید پڑھیں
صدرِمملکت اور وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی سمیت پاک فوج مزید پڑھیں
سابق چیف جسٹس گلزاراحمد کی فول پروف سیکیورٹی حاصل کرنے کیخلاف درخواست دائر
اسلام آباد: جیورسٹ فاؤنڈیشن کے ایڈووکیٹ ریاض حنیف راہی نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد اضافی فول پروف سیکیورٹی حاصل کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ ریاض حنیف راہی نے مؤقف اختیار کیا کہ جسٹس گلزار احمد کا ریٹائرمنٹ کے بعد اضافی سکیورٹی کا تقاضہ کرپشن، ڈر اور اللہ مزید پڑھیں
پسنی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے پسنی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خضدار میں دو دہشت گردوں کو بھی پکڑ لیا گیا اور ان کے قبضے سے بڑے پیمانے پر اسلحہ و ہتھیار مزید پڑھیں
ڈی آئی خان میں تبلیغی جماعت کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان کے سب ڈویژن درازندہ کے علاقہ پرواڑہ میں تبلیغ جماعت کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق تبلیغی جماعت سبی اجتماع سے واپس جارہی تھی اور حادثے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ متعلقہ حکام نے زخمی افراد کو مزید پڑھیں
کراچی میٹروپولیٹن کے نام سے نئی میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کی تیاری مکمل
کراچی: نارتھ ناظم آباد میں بلدیہ عظمی کے تحت چلنے والے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پہلی بار گورنر سندھ کے بجائے وزیر اعلی سندھ یونیورسٹی کے چانسلر جبکہ اس کی کنٹرولنگ اتھارٹی اور پروچانسلر ہوں گےاور کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل مزید پڑھیں