خضدار: كراچی كوئٹہ قومی شاہراہ وڈھ كے قریب مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق كراچی كوئٹہ آر سی ڈی قومی شاہراہ پر تحصیل وڈھ كے علاقوں میں 3 مختلف حادثات پیش آئے جس میں مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جبكہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
ملک میں اقلیتیں برابر کے شہری ہیں اور اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں برابر کے شہری ہیں اور اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگرپارکر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف نے جوانوں مزید پڑھیں
کراچی؛ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6422 گاڑیوں کے چالان
کراچی: ٹریفک پولیس نے 7 فروری سے 10 فروری تک خصوصی مہم کے دوران 6422 چالان کر کے ان پر بھاری جرمانے عائد کیے۔ ترجمان کے مطابق عدالت عالیہ سندھ کے جاری شدہ حکم کے مطابق شہر بھرمیں پریشر ہارن،گاڑیوں میں لگی فینسی نمبرپلیٹ، غیرقانونی یاغیرمنظورشدہ رجسٹریشن نمبر پلیٹ،رنگین شیشے،ریوالنگ لائٹ یا بارہائٹ کے استعمال مزید پڑھیں
کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع دن میں صاف اور رات سرد رہے گی
کراچی: آج (ہفتے) سے سمندری ہوائیں جزوی طورپرفعال ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج سے سمندر کی بند ہوائیں جزوی طورپربحال ہونے کی توقع ہے رات سے صبح کے درمیان بلوچستان کی شمالی اورشمال مشرقی جبکہ دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ واضح مزید پڑھیں
قوانین اور اداروں سے خواتین کی حالت بہتر ہوئی، ایکسپریس فورم
لاہور: پاکستانی خواتین کے حقوق و تحفظ کیلیے بنائے گئے قوانین اور اداروں سے اگرچہ خواتین کی حالت بہتر ہوئی ہے مگر آج بھی انہیں آمد ورفت، تعلیم، روزگار و دیگر حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔ ان تمام مشکل حالات کے باوجود خواتین نے اپنا راستہ بنایا ہے،اگر تمام خواتین ’جی ڈی پی‘ کا حصہ مزید پڑھیں
خواجہ سرا سے اسلحے کے زور پر زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
رائے ونڈ: پنجاب پولیس نے رائے ونڈ میں خواجہ سرا سے اسلحے کے زور پر مبینہ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رائے ونڈ پولیس نے خواجہ سرا خرم کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے حاکم اور خالد نامی ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی مزید پڑھیں
نجی نیوز چینل کا رپورٹربن کر2 مرتبہ امریکی ویزا حاصل کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر بن کر 2 مرتبہ امریکی ویزا حاصل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی جانب سے کارروائی عمل لائی گئی۔ ایف آئی اے حکام کی جانب سے درج مقدمے مزید پڑھیں
کراچی میں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز 14 فروری سے کھولنے کا اعلان
کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز کی ڈھائی ماہ کی طویل بندش 14 فروری کو ختم کردی جائے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز پیر 14 فروری 2022 سے دوبارہ کھل مزید پڑھیں
زیر سماعت مقدمات میں ملزمان کو بیرون ملک جانے سے نہیں روکا جاسکتا، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ نے زیر سماعت مقدمات کے ملزمان کی بیرون ملک روانگی کو درست قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ ملزمان کو باہر جانے سے نہیں روکا جاسکتا، عدالت نے پاسپورٹ مینول کا پیرا 51 کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو تمام امیگریشن پوائنٹس پر ہدایات دینے کا حکم بھی دے دیا۔ ایکسپریس نیوز مزید پڑھیں
جامعہ کراچی کے اساتذہ نے 10 روز سے جاری تدریسی بائیکاٹ ختم کردیا
کراچی: محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے وضاحتی سرکلر جاری کیے جانے کے بعد جامعہ کراچی کے اساتذہ نے گزشتہ 10 روز سے جاری تدریسی بائیکاٹ اور احتجاج ختم کردیا۔ اساتذہ کی جانب سے احتجاج ختم کرنے اور تدریس بحال کرنے کا اعلان سامنے آگیا ہے اس بات کا فیصلہ آج جمعرات کو اساتذہ کے مزید پڑھیں