حلیم عادل کی سعید غنی کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست

 کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے صوبائی وزیر سعید غنی کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دینے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سعید غنی اور دیگر پر سنگین نوعیت کے الزام ہیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے، ایس ایس پی ڈاکٹر مزید پڑھیں

ججز، بیوروکریٹس اور افسران کیلئے خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس کی اسکیم غیرآئینی قرار

 اسلام آباد: عدالت نے ججز، بیوروکریٹس ، افسران کیلئے خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس کی اسکیم غیرآئینی قرار دے دیا۔  ایکسپریس نیوزکے مطابق ججز، بیوروکریٹس اور افسران کیلئے خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس کی اسکیم  کے حوالے سے چیف جسسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا مزید پڑھیں

خیبرپختون خوا کے 3 بڑے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا

 پشاور: خیبرپختون خوا کے 3 بڑے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 نئے مریض داخل ہوئے، آئی سی یو میں 4 مریض داخل ہیں جس کے بعد تعداد 71 ہوگئی۔ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کورونا کے 5 نئے مریض داخل ہوئے، کورونا کے 9 مریض انتہائی مزید پڑھیں

جامعہ کراچی میں اساتذہ نے غیر معینہ مدت تک کلاسز اور امتحانات کا بائیکاٹ کردیا

 کراچی: انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے غیر معینہ مدت کے لیے یونیورسٹی میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ کردیا ہے اس بات کا فیصلہ جمعرات کو منعقدہ اساتذہ کے عمومی اجلاس (جنرل باڈی ) میں کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق سیکریٹری یونیورسٹیز اور بورڈز کے رویے اور ان کی جانب سے اساتذہ کا سلیکشن بورڈ ملتوی کرانے مزید پڑھیں

مری میں سیاحوں کی گاڑیوں سے بیٹریاں اورٹائر چوری کرنے والا گروہ گرفتار

مری: سیاحوں کی گاڑیوں سے بیٹریاں اورٹائر چوری کرنے والا 04 رکنی گینگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیاحوں کی گاڑیوں سے بیٹریاں اور ٹائر چوری کرنے والا 04 رکنی گروہ گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان میں جہانزیب، عامر جاوید، ساجد حسین اورراشد علی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار مزید پڑھیں

5 ہزار پاکستانی اہل کاروں کو قطر میں سیکیورٹی کیلیے تعینات کیا جارہا ہے، قطری سفیر

 اسلام آباد: قطر کے سفیر نے کہا ہے کہ 5 ہزارپاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کو نئے اسٹیڈیمز کی سیکیورٹی کے لیے پانچ سالہ کنٹریکٹ پر رکھا جارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قطر کے سفیر نے مشیر سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی سے ملاقات کی جس میں قطر میں اوورسیز پاکستانیوں کو فروغ دینے اور انہیں سہولیات فراہم مزید پڑھیں

نوشہرہ پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید

نوشہرہ: جلوزئی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2  اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق خیبرپختون خوا کے جلوزئی میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں موبائل انچارج اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس مزید پڑھیں

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کیلیے اٹارنی جنرل کا پنجاب حکومت کو خط

 اسلام آباد: اٹارنی جنرل نے محکمہ داخلہ پنجاب کو کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی نوازشریف کی میڈیل رپورٹ کا پنجاب حکومت کا قائم کردہ میڈیکل بورڈ جائزہ لے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اٹارنی جنرل پاکستان مزید پڑھیں

آلودگی کا مقابلہ دہشتگردی کی طرح قوم کو مل کر کرنا ہوگا، ایکسپریس فورم

لایور: صوبائی وزیر محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب با محمد رضوان کا کہنا ہے ماحولیاتی آلودگی ایک خاموش قاتل ہے تاہم اس کا مقابلے اسی طرح کرنا ہوگا جیسے پوری قوم نے ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ ماحولیاتی آلودگی کو صرف قوانین اور طاقت کے ذریعے ختم نہیں کیاجاسکتا، اس کیلیے نچلی سطح تک آگاہی پیداکرنے کی مزید پڑھیں

کراچی میں تاجر سے ساڑھے 3کروڑ لوٹ لیے گئے

 کراچی: ڈاکو مہران ہوٹل انڈر پاس سے سونے کے تاجر سے کروڑوں روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔ رواں سال کی سب بڑی ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو داؤد پوتا روڈ مہران ہوٹل انڈر پاس سے سونے کے تاجر سے کروڑوں روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او آرٹلری میدان خرم اعوان سے رابطہ مزید پڑھیں