اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو دس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شاہد مسعود کو دس دنوں میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔ واضح رہے کہ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
لاہور میں بھارتی باحجاب طالبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے اللہ اکبر ریلی
لاہور: جماعت اسلامی کی جانب سے بھارت کی نڈر بیٹی مسکان سے اظہار یکجہتی کے طور پر اللہ اکبر ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں نوجوانوں اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے ریلی کی قیادت کی۔ شرکاء نے اللہ اکبر کی صدائیں بلند کیں۔ احمد سلمان بلوچ مزید پڑھیں
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
اسلام آباد: تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو اے این ایف نے گرفتار کرلیا۔ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے عناصر کیخلاف اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے قریب سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 257 گرام آئس مزید پڑھیں
پرویزمشرف بھگوڑا ثابت ہوچکا، عمران خان کا بھی یہی حال ہوگا، بلاول بھٹو
ملتان: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرویزمشرف بھگوڑا ثابت ہوچکا، عمران خان کا بھی یہی حال ہو گا۔ بلاول بھٹو نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی مہم چلانی ہے، ہم اسلام آبادپہنچیں گےاوروزیراعظم سےحساب لیں گے، حکومت کی نااہلی بےنقاب کریں گے، مزید پڑھیں
شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق پر شہری کا 3 کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ
راولپنڈی: سہیل نامی شہری نے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق پر 3 کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کے خلاف شہری نے ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے، سہیل نامی شہری نے شیخ راشد شفیق پر 3 کروڑ روپے مزید پڑھیں
عمران خان اپنی خیر منائیں ان کی کشتی ڈوب رہی ہے، مریم نواز
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی خیر منائیں ان کی کشتی ڈوب رہی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی ایسی نہیں جس میں کوئی آئیڈیالوجی ہو، نظریاتی لوگ ہوں یا کوئی کمٹمنٹ ہو، مزید پڑھیں
پنجاب پولیس پر دوان ڈیوٹی ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد
لاہور: پنجاب پولیس نے اہلکاروں پر دوان ڈیوٹی ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ساتھ ہی پب جی گیم کو بین کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو سفارشات ارسال کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شکایت پورٹل پر دوران ڈیوٹی پولیس ملازمین کے ’’ٹک ٹاک‘‘ استعمال کرنے کی شکایتیں سامنے آنے پر پنجاب پولیس نے دوران ڈیوٹی مزید پڑھیں
جو وزرا ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے وہ ایوارڈ کے حق دار ٹھہرتے ہیں، علی محمد خان
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ جو وزرا اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے، ایوارڈ کے حق دار ٹھہرتے ہیں۔ وزیراعظم کی طرف سے بعض وزرا کو کارکردگی ایوارڈ دینے پر حکومتی بینچوں میں بھی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں اور بعض وزرا زیر لب گلہ کرنے لگ گئے۔ مزید پڑھیں
اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا کشمیر کا انسانی پرچم بنایا گیا
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تاریخ کا سب سے بڑا کشمیر کا انسانی پرچم بنایا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی محمد حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایت پر آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں بچوں نے تاریخ کا سب سے بڑا کشمیر کا مزید پڑھیں
ملک میں جو ہو رہا ہے خدا جانے وہ کس کے مفاد میں ہو رہا ہے، فضل الرحمان
اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں جو ہو رہا ہے خدا جانے وہ کس کے مفاد میں ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو مزید پڑھیں