راولپنڈی: راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خن سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت کی۔ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
عدالت خاتون کو شوہر کے پاس جانے کیلیے مجبور کیسے کر سکتی ہے؟ حقِ زوجیت کیس میں سوالات
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ نے حقوق زوجیت کی ادائیگی کے کیس میں عدالتی اختیار سے متعلق سماعت کی۔ کیس کی سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ دورانِ مزید پڑھیں
شادی کا جھانسا دے کر خاتون سے زیادتی کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شادی کا جھانسا دے کر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم عبداللہ کی سزا کے خلاف دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ شادی کے جھوٹے وعدے کے ذریعے حاصل کی گئی رضا مزید پڑھیں
افطاری کے بہانے بلا کر دوست کو قتل کرنے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار
راولپنڈی: تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل سابقہ رنجش پر اپنے دوست کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان نے افطاری کے بہانے مقتول کو اپنے گھر بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ قتل کے بعد ملزمان نے موقع سے مزید پڑھیں
امریکا، اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات بھی متاثر
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونیوالی سیکیورٹی صورتحال کے باعث بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف)کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ پر جاری مذاکرات بھی متاثرہوگئے ہیں۔ آئی ایم ایف جائزہ مشن اسلام آباد میں پہلی میٹنگز کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے اسلام آباد میں ہونیو الے مذاکرات مزید پڑھیں
ملک کو غیرمستحکم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کا خطاب
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی ملکی یا غیر ملکی کو اپنے امن کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کسی پڑوسی ملک کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منفرد اعزاز ہے کہ بطور دوبار منتخب صدرمملکت مزید پڑھیں
امریکی قونصلیٹ واقعے کے بعد وزیرداخلہ کی پولیس کو سخت ہدایات، غفلت پر کارروائی کا عندیہ
کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت سی پی او میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں گذشتہ روز پیش آنےوالے واقعہ پر آئی جی سندھ نے بریفنگ دی۔ ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے اجلاس میں کہا کہ گذشتہ روز سیکیورٹی لیپس کے واقعہ پر میں بہت سنجیدہ ہوں۔ واقعہ کے مزید پڑھیں
ایران کے معاملے پر کشیدگی کم کروانے کیلیے سفارتی کوششیں کررہے ہیں، ڈپٹی وزیراعظم
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خامنہ ای کے جاں بحق ہونے کے بعد پاکستان صورتحال کو قریب سے دیکھ رہا ہے اور کشیدگی کم کروانے کے لیے کوشاں ہے۔ کئی ممالک کے سفرا کو دی گئی بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں مزید پڑھیں
قابل تصدیق یقین دہانی تک آپریشن غضب للحق جاری رہے گا، سینئر سیکیورٹی اہلکار
ایک سینئر پاکستانی سیکیورٹی اہلکار نے واضح کیا ہے کہ آپریشن غضب للحق اس وقت تک ختم نہیں کیا جائے گا جب تک افغان طالبان حکومت پاکستان کو دہشت گرد گروہوں کی سہولت کاری ترک کرنے کے حوالے سے قابل تصدیق یقین دہانی فراہم نہیں کرتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس معاملے میں کسی مزید پڑھیں
آپریشن غضب للحق، 352 طالبان کارندے ہلاک، 130 چیک پوسٹیں تباہ اور 26 پر قبضہ، وزیراطلاعات
اسلام آباد: آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان کی جانب سے افغانستان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جس میں اب تک 352 افغان فوجی اور طالبان ہلاک ہوگئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ہفتے کی رات 9 بجے تک کے اعداد و شمار اور نئی پیشرفت شیئر کی۔ انہوں نے مزید پڑھیں