اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی کی افغانستان میں موثر جوابی کارروائی کے دوران اب تک 415 افغان طالبان ہلاک اور 580 زخمی ہوچکے ہیں۔ آپریشن غضب للحق کے حوالے سے ایکس (ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں ںے بتایا کہ افغان طالبان کی 182 چیک پوسٹ مکمل طور پر مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
دہشتگردوں کو ٹھیک ہونے کا موقع دیا ہے، باز نہ آئے تو ختم کردیا جائے گا، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی دراندازی کا پاکستانی مسلح افواج نے بہترین جواب دیا، دہشتگردوں کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ ٹھیک ہوجائیں، دہشتگرد اگر اپنی کارروائیوں سے باز نہیں آتے تو انہیں ختم کردیا جائے گا۔ سینیٹ میں اظہار مزید پڑھیں
امریکا،اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے، خطے کو جنگ میں جھونکاجا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا مل کر ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے اور پورے خطے کو جنگ میں جھونکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر امریکہ نے مذاکرات کو دھوکے کے طور پر استعمال کیا۔ حافظ نعیم الرحمان کے مطابق مزید پڑھیں
10 ارب ہرجانہ کیس؛ عمران خان کی نظرثانی درخواست سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد: 10 ارب روپے ہرجانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے معاملے میں حق دفاع ختم کرنے کے خلاف عمران خان مزید پڑھیں
دیربالا میں اراضی تنازع پر فائرنگ، 2 جوان بھائی جاں بحق
خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا کی تحصیل واڑی کے علاقے نصیر آباد میں اراضی کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 جوان بھائی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی، مزید پڑھیں
پی ٹی آئی رہنماؤں کا دورانِ حراست مبینہ تشدد پر پولیس افسران کیخلاف عدالت سے رجوع
کراچی: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دورانِ حراست مبینہ تشدد کے معاملے پر پولیس افسران کیخلاف مقدمہ اندراج کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں راجا اظہر اور فہیم خان نے فوجداری سے متعلق متفرق درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی۔ درخواست گزار کے وکیل منیب خٹک ایڈووکیٹ کے مطابق مزید پڑھیں
حساس معلومات لیک کرنے کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین کو قید کی سزائیں
اسلام آ باد: حساس معلومات لیک کرنے کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین کو قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل عدالت آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے حساس معلومات لیک کرنے کے کیس میں 4 سرکاری ملازمین کو سزائیں سنا دیں جب کہ 2 کو بری کردیا گیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت مزید پڑھیں
جائیداد اور رقم کیلیے اپنے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار
راولپنڈی: جائیداد اور رقم کے لیے اپنے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی نے کارروائی کرتے ہوئے اندھا قتل ٹریس کرتے ہوئے منصوبہ بندی کے ساتھ اپنے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس مزید پڑھیں
ہمارے دشمن کو گھر بسائیں لیکن دشمن کا کردار ادا نہ کریں، خواجہ آصف کا سراج الدین حقانی کو پیغام
وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقا نی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دشمن کو بیشک اپنے گھر بسائیں لیکن ان کے ساتھ ملکر ہمارے ساتھ دشمن کا کردار ادا نہ کریں۔ اپنی سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ ہماری روایت ، ثقافت اور مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ
کراچی: سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔ امریکا اور اسرائیل کی ایران پر مشترکہ حملوں سے خطے میں انتہائی کشیدہ صورتحال نے سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری دلچسپی بڑھادی ہے۔ انویسٹرز نے اپنے اثاثوں کی قدر کو محفوظ بنانے کی غرض سے سنہری دھات میں مزید پڑھیں