دو گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر فاروق ستار اور انیس ایڈووکیٹ کی سی ٹی ڈی میں طلبی

 کراچی: سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار دو دہشت گردوں کی تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں فاروق ستار اور انیس ایڈووکیٹ کو آج طلب کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق 28 مئی کو کینٹ اسٹیشن کے قریب کارروائی کے دوران ملزمان عمران اور نعیم کو گرفتار کیا گیا جو کہ حیدرآباد کے ایم کیو ایم مزید پڑھیں

سندھ حکومت کا پبلک سروس کمیشن کی معطلی چیلنج کرنے کا فیصلہ

 کراچی: سندھ حکومت نے پبلک سروس کمیشن سےمتعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن سےمتعلق فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے، عدالتی فیصلے میں قانونی سقم ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: سندھ پبلک مزید پڑھیں

وزیراعظم کی بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بحال کرنے کا روڈ میپ دے تو بات کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکا درجہ ختم کرکے ریڈلائن کراس کی تاہم مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بحال کرنے کا روڈمیپ دینے مزید پڑھیں

سیاست کے منصب پر عالم کو بیٹھنے کی اجازت کیوں نہیں، فضل الرحمان

بھکر: جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں لفظ سیاست کا مفہوم غلط بتایا گیا ہے، دراصل خالق اور مخلوق کے حقوق کی ادائیگی کا نام سیاست ہے، سیاست کے منصب پر عالم کے بیٹھنے کی اجازت کیوں نہیں؟ بھکر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان مزید پڑھیں

آرمی کے تیراک نے نہر میں گرنے والے 8 بچوں کو بچالیا

گوجرخان: پاکستان آرمی ٹیم کے مایہ ناز تیراک یاسین اعوان نے گوجرخان نڑالی ڈیم میں ڈوبنے والے 8 بچوں کو بحفاظت نکال لیا۔ عینی شاہدین نے بتایاکہ فریال گاوٴں کے ایک ہی خاندان کے 6 بچے اور 3 بچیاں نڑالی گاوٴں میں ٹیوشن پڑھنے کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ ڈیم نڑالی سے گزرتے ہوئے رکشے کا مزید پڑھیں

ایف اے ٹی ایف کی 31 سفارشات پر عملدرآمد، پاکستان فالو اپ فہرست میں شامل

 اسلام آباد: پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 40 میں سے 31 سفارشات کے مطابق کمپلینٹ ریٹنگ حاصل کرلی اور پاکستان اب ایشیا پیسیفک گروپ کی توسیع شدہ سے ’فالواپ فہرست‘ میں شامل کرلیا گیا۔ وزارت خزانہ نے ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر توانائی حماد اظہر مزید پڑھیں

خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار

بہاول نگر: بہاولنگر میں ایک پولیس اہلکار کو لوگوں نے اس وقت پکڑ کر زدوکوب کیا جب وہ ایک گھر کے غسل خانے کے کھلی کھڑکی سے فون اندر داخل کرکے وہاں موجود کسی خاتون کی ویڈیو بنارہا تھا۔ بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ بہاولنگر میں پیش آیا جس کے مزید پڑھیں

سعودی سفیر کی عازمین حج کیلیے چینی ویکسین منظور کرنے کی یقین دہانی

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی درخواست پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نے چین کی کورونا ویکسین کی منظوری کی یقین دہانی کرادی تاکہ پاکستانی حجاج سعودی عرب آسکیں۔ جمعہ کو سعودی سفیر نواف سعید اے المالکی اور قونصل جنرل بندر الدیال سمیت کنگ سلمان ریلیف آرگنائزیشن کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سید مزید پڑھیں

کورونا کی آڑ میں زیادتیاں، تاجروں کا سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان

 کراچی: کورونا لاک ڈاؤن کی آڑ میں زیادتیوں سے دلبر داشتہ تاجروں نے اپنے مطالبات کے حق میں سندھ حکومت کو کل سے 72 گھنٹے تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے احتجاج کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان پیر کو کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان کی سربراہی میں منعقدہ شہر بھر کے تاجر نمائندوں پر مزید پڑھیں

کراچی ایئرپورٹ پر 4 افراد میں بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق

بیرون ممالک سے کراچی آنے والے 4 افراد میں بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ سندھ میں بھارتی کورونا وائرس داخل ہوگیا، کراچی ایئرپورٹ سے 4 افراد میں بھارتی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ سیکریٹری صحت سندھ کاظم جتوئی نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں 3 کراچی کے اور ایک گھوٹکی کا رہائشی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا مزید پڑھیں