حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

 اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، تمہیں گلی کوچوں میں چلنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  صدر مملکت نے جعلی وزیراعظم کی سمری مزید پڑھیں

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کر دی. ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے، درخواست پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب، ملائکہ مزید پڑھیں

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد حفیظ شیخ کا وزارت سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے  بعد استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی اور  ملاقات میں وزیر اعظم نے حفیظ شیخ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی مزید پڑھیں

ایم کیوایم ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی متمنی، پیپلزپارٹی تیار

 اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم سے سینیٹ کی ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی ہے، پیپلزپارٹی نے بھی متحدہ کواس عہدے کی آفر کردی ہے۔ جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ملنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اپنے مطالبات اور تحفظات ان کے سامنے مزید پڑھیں

آج غیر حاضر یا اعتماد کا ووٹ نہ دینے والا نا اہل، عمران خان کا PTI ایم این ایز کو خط

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے رکن کیخلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔ وزیراعظم نے بطور چیئرمین پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے نام تحریر کردہ خط میں ووٹ سے متعلق رولزکے بارے میں مزید پڑھیں

6 ضمیر فروشوں کی انکوائری کرائی جائے، جی ڈی اے، ثبوت وزیر اعظم کو ارسال

 کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس( جی ڈی اے ) نے تمام ثبوت وزیر اعظم کو ارسال کردیے ہیں لہٰذا وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ اپنے ان چھ ضمیر فروش ایم پی ایز کی انکوائری کرائیں۔ جی ڈی اے کے ارکان اسمبلی بیرسٹر حسنین مرزا ، شہریار خان مہر،نصرت سحر عباسی ، نند کمار گوکلانی ، عارف مصطفی جتوئی مزید پڑھیں

کراچی میں گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ بھی عبور کرگیا

کراچی: جمعے کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 38.3 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی والوں کو گرمی نے مارچ کے مہینے میں تیور دکھا دیے،  شہر میں کئی ماہ کے سرد اور متوازن موسم کے بعد جمعے کو گرم دن ریکارڈ ہوا، اور پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو عبور کرگیا، دن بھر مزید پڑھیں

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس، عامر لیاقت شریک نہیں ہوئے

 اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی عامر لیاقت شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں 175 ارکان اسمبلی شریک ہوئے تاہم مونس الہیٰ، عامر لیاقت اور غلام بی بی بھروانہ شریک نہیں ہوئے۔ اس موقع پر وزیر مزید پڑھیں

عورت مارچ کا 8 مارچ کو کراچی میں دھرنے کا اعلان

 کراچی: عورت مارچ نے آٹھ مارچ یوم خوتین کے موقع پر کراچی فرئیر ہال پر اپنے حقوق کے لیے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان عورت مارچ کی منتظمین نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ منتظمین میں شیما کرمانی، سماجی کارکن منیزہ احمد اور دیگر شامل تھے۔ خواتین رہنماؤں مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان کو فنڈز دینے کا نوٹس

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف پیپلز پارٹی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خواتین ارکان اسمبلی کو عین سینیٹ انتخابات سے قبل مزید پڑھیں