گلشن دھماکا گیس لیکیج کا نتیجہ نہیں، سوئی سدرن نے قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

 کراچی: گلشن اقبال میں ہونے والا دھماکا اب تک معمہ بنا ہوا ہے جسے حل کرنے کے لیے تفتیشی حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے ساتھ ہی سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھی دھماکے کو گیس لیکیج کی وجہ قرار دینے کی قیاس آرائی کو مسترد کردیا۔ گلشن اقبال میں ہونے والے دھماکے کے بعد اب تک کی تحقیقات مزید پڑھیں

گلشن دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 6 ہوگئی

 کراچی: گلشن اقبال میں ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔ ایکسپریس کے مطابق بدھ کی صبح گلشن اقبال کے علاقے مسکن میں رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے تھے مزید پڑھیں

نوازشریف کی واپسی کیلیے برطانیہ بھی جانا پڑا توجاؤں گا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا اور آرمی چیف کا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان بہتر ہو، پوری کوشش ہے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرائیں جس کے لیے برطانیہ جانا پڑا تو جاؤں گا اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے بات کروں گا۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے مزید پڑھیں

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا، پاکستان میں ہر چھوٹی چیز کو بھارت اجاگر کرتا ہے کراچی واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں برطانیہ سے درخواست کی ہے وہ نواز شریف کو واپس وطن بھیجے۔ دفتر خارجہ مزید پڑھیں

مستونگ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا آپریشن؛ 4 دہشت گرد ہلاک اور دو اہلکار زخمی

مستونگ: سیکیورٹی فورسز کے مستونگ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جب کہ دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں نے مستونگ کے علاقے دشت میں آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کیا جہاں فورسز اور ان کے درمیان فائرنگ مزید پڑھیں

ن لیگ کا مریم کو مزید متحرک کرکے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

 لاہور: مسلم لیگ ن نے حکومت پر دبائو مزید بڑھانے کیلئے مریم نواز کو پی ڈی ایم کے جلسوں کے علاوہ پارٹی کی سطح پر مزید متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں مزید پڑھیں

سوچا بھی نہیں تھا سلیکٹڈ کا اصل چہرہ اتنا بھیانک ہوگا، مریم نواز

 لاہور:  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ سلیکٹڈ کا اصل چہرہ اتنا بھیانک ہو گا۔ مریم نواز نے ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ سلیکٹڈ مزید پڑھیں

پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے پر بہت زیادہ تھریٹس ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان

 کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے بہت زیادہ تھریٹس موجود ہیں۔ پی ڈی ایم کے حوالے سے حکومتی انتظامات بارے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے بہت زیادہ مزید پڑھیں

حکومت گھبرائی ہوئی ہے، جنوری سے پہلے ہی چلی جائے گی، مریم نواز

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت میں نہیں اور انہیں ڈمی بنا کرکرسی پربٹھایا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے بلوچ طلبہ کے احتجاجی دھرنے میں کہا کہ میں اس دھرنے میں سیاست کے لئے نہیں آئی،  طلبا سے اظہاریک جہتی کیلیے آئی ہوں،میں پرسوں مزید پڑھیں

سپریم کورٹ نے نیب ملزمان کی طویل حراست کا نوٹس لے لیا

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ملزمان کی طویل حراست کا نوٹس لیتے ہوئے احتساب عدالت سے ٹرائل میں تاخیر کی وجوہات مانگ لیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈائریکٹر فوڈ پنجاب محمد اجمل کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مزید پڑھیں