خضدار: قومی شاہراہ پر وڈھ کے علاقے میں مسافر کوچ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ میں کراڑو کے مقام پر مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ آرہی تھی کہ اس دوران اس میں آگ لگ گئی۔ حادثہ علی الصبح مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
اپوزیشن کا سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے واک آؤٹ
اسلام آباد: اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں سے واک آؤٹ کردیا۔ سینیٹ اجلاس چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا، وقفہ سوالات میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کی جانب سے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس 2019 پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا گیا۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ میرے نوٹس پر مزید پڑھیں
شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے دائرنیب اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد: اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے دائرنیب اپیل سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اوراپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے دائرنیب اپیل سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں بنچ 27 اکتوبرکوسماعت مزید پڑھیں
دیرلوئر میں فورسز کی کارروائی میں دو دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد
دیرلوئر: میدان میں حساس اداروں اور مقامی پولیس نے کارروائی میں دو دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔ ایس پی سی ٹی ڈی ملاکنڈ ظاہر شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دیرلوئر کے علاقے میدان میں حساس اداروں اور مقامی پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرکے بھاری تعداد مزید پڑھیں
مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تہہ تک جاؤں گا، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تہہ تک جاؤں گا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت جب سے آئی ہے کام مزید پڑھیں
رؤف حسن وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر
اسلام آباد: رؤف حسن کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عاصم سلیم باجوہ کے مستعفیٰ ہونے کے بعد رؤف حسن کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفیکیشن بھی جلد جاری ہوگا۔ اس خبر مزید پڑھیں
نواز شریف، احسن اقبال اور فواد حسن فواد کیخلاف نیب ریفرنسز کی منظوری
اسلام آباد: نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور احسن اقبال سمیت دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیب ایگزیکٹوبورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس مزید پڑھیں
کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی فوٹیج منظر عام پر آگئی
کراچی: سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کراچی میں گرفتاری کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مسلم لیگ مزید پڑھیں
خیبر پختون خوا میں 6 اکنامک زونز کے قیام کی تیاریاں مکمل
پشاور: کے پی کے میں چھ مختلف اکنامک زونز کے قیام کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اگلے سال فروری تک ان تمام چھ اکنامک زونز کا باضابطہ افتتاح متوقع ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اکنامک زونز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کی صنعتی ترقی اور معاشی مزید پڑھیں
کراچی میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ ’کے فور‘ واپڈا کے سپرد
لاہور: وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے واٹر سپلائی کے منصوبے “کے فور” پر عملدرآمد کی ذمہ داری واپڈا کو سونپ دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے فور منصوبے کی تعمیر کی ذمہ داری ملنے کے بعد چیئرمین واپڈا کی دعوت پر تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مزید پڑھیں