ڈی آئی خان میں دستی بم حملے میں زخمی پولیس تھانے دار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس سب انسپکٹر عنایت اللہ خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 12 دسمبر کو ٹانک میں تھانہ گومل کی پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا تھا جس میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے تھے جبکہ مزید پڑھیں

لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ

لکی مروت: تحصیل نورنگ میں انسداد پولیو حملہ ہوا ہے تاہم دہشتگردی کے اس واقعے میں پولیو رضاکار محفوظ رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت کی تحصیل نورنگ ہاتھی خان کلہ میں اس وقت خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑالیا جب علاقے میں انسداد پولیو مہم جاری تھی۔ سیکیورٹی مزید پڑھیں

خواہشات اور ارمانوں میں جکڑے قانون کو آزاد کریں گے، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خواہشات اور ارمانوں میں جکڑے قانون کو آزاد کریں گے۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قانونی ٹیم نے مشرف کیس کے فیصلے میں موجود قانونی سقم مزید پڑھیں

پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار جاپانی خاتون فیصل آباد پہنچ گئی

فیصل آباد: فیس پر دوستی کے بعد شادی کی خواہش لئے جاپانی خاتون جڑانوالہ پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیس بک پر ہونے والی ایک اور دوستی شادی کے بندھن میں تبدیل ہوگئی ہے اور جاپان کے شہر ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنی محبت کو پاکیزہ رشتے میں بدلنے کے لئے فیصل آباد مزید پڑھیں

سرکاری کوٹے پر حج اخراجات میں 63 ہزار روپے کا امکان

 اسلام آباد: آئندہ سال سرکاری کوٹے پر حج اخراجات میں 63 ہزار روپے کا امکان ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے کنویئنر سینیٹر حافظ عبد الکریم کی زیر صدارت ہوا جس میں حج 2019 کے موقع پر موصول ہونے والی شکایات اور مزید پڑھیں

مجھ پر ذاتی عداوت کی بنیاد پر کیس بنایا اورسنا گیا، پرویز مشرف

دبئی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ  آئین کے مطابق میرے کیس کو سننا ضروری نہیں ہے، اس کیس کو صرف کچھ لوگوں کی میرے خلاف ذاتی عداوت کی وجہ سے بنایا گیا اور سنا گیا۔ اپنی سزا کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مزید پڑھیں

بھارت ایل او سی پر نصب میزائل آزاد کشمیر پر استعمال کرسکتا ہے، وزیر خارجہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کو نے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت ایل او سی پر نصب میزائل آزاد جموں و کشمیر پر استعمال کر سکتا ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی غیر قانونی غاصبانہ اقدامات، کرفیو مزید پڑھیں

مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے كا معاملہ، كابینہ كی ذیلی كمیٹی کا فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) كی نائب صدر مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے سے متعلق كابینہ كی ذیلی كمیٹی برائے ای سی ایل نے فیصلہ محفوظ كرلیا۔ مسلم لیگ (ن) كی نائب صدر مریم نواز كا نام ای سی ایل سے نكالنے كے معاملے پر كابینہ كی ذیلی كمیٹی كا اجلاس وزیر مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کا ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد كے اگلے مورچوں كا دورہ

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان نے ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد كے اگلے مورچوں كا دورہ كیا اور سلالہ پوسٹ پر تعینات پاک فوج كے جوانوں سے ملاقات كی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا نے ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد كے اگلے مورچوں كا دورہ كیا، ان کے ہمراہ آئی جی ایف سی میجر جنرل مزید پڑھیں

نادان لوگ فوج پر انگلیاں اٹھا کر ادارے کی تضحیک کر رہے ہیں، فردوس عاشق

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نادان لوگ فوج پر انگلیاں اٹھا کر ادارے کی تضحیک کر رہے ہیں، افواج پاکستان کا مورال بلند رکھنا قومی فریضہ ہے۔ اٹارنی جنرل انور منصور خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سول اور عسکری مزید پڑھیں