پشاور ہائیکورٹ؛ سیکرٹری دفاع کو لاپتا افراد کیسز میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کے کیسز میں وزارت دفاع کے افسران کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اگلی پیشی پر رپورٹ طلب کرلی جبکہ سیکرٹری دفاع اور سیکشن آفیسر کو خود عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد پر مشتمل سنگل مزید پڑھیں

ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی روپ متی سی ایس ایس کے امتحان میں کامیاب

عالمی شہرت یافتہ اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے کا اعزاز رکھنے والے پاکستانی مصور چترا پریتم کی بیٹی روپ متی نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی آخری تحصیل صادق آباد کے تاریخی قصبہ سنجرپور سے تعلق رکھنے والی روپ متی نے سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں مزید پڑھیں

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک دھرنے میں جاں بحق کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ کے امدادی چیک دیدیے

چارسدہ : بشریٰ بی بی نے ڈی چوک دھرنے میں جاں بحق کارکنوں کے لواحقین میں ایک ایک کروڑ روپے کے امدادی چیک تقسیم کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے چارسدہ کا مختصر دورہ کیا اور ڈی چوک میں جاں بحق ہونے والے دو شہداء کے مزید پڑھیں

ملک میں 8دسمبر سے بارش اور برفباری متوقع، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 دسمبر سے بارش اور برفباری کا امکان ہے جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں اضافے، بارش اور برفباری کی ایڈوائزری جاری کر دی جس کے مطابق کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں مزید پڑھیں

سندھ بلوچستان ہائیکورٹس کے ججز کی تقرری؛ چیف جسٹس کے زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری

اسلام آباد: چیف جسٹس کے زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں جسٹس شاہد بلال حسن اور سندھ ہائی کورٹ میں دو ججوں کی کثرت رائے سے منظوری دے دی گئی جبکہ ہائی کورٹس میں ججوں کی نامزدگی کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ مزید پڑھیں

ہمارے یہاں اور ہمسائے ملک میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو خواتین کی ترقی نہیں چاہتے، بلاول بھٹو

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو انتہا پسندی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے لیکن میری یہ دلی خواہش ہے کہ نوجوان آگے بڑھیں اور پاکستان کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کی شام لیاری انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم مزید پڑھیں

عمر ایوب، راجہ بشارت سمیت پانچوں پی ٹی آئی رہنما انسداد دہشتگری عدالت سے رہا

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے گرفتار کیے گئے تحریک انصاف کے عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت پانچ رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ان گرفتاریوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پولیس کے پانچ افسران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا اور مزید پڑھیں

لاہور اور ملتان میں عوامی مقامات اور ریسٹورنٹس کے اوقات پر عائد پابندی ختم

لاہور اور ملتان میں دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کے اوقات پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت اوقات کار پر عائد پابندی حالیہ ایئر کوالٹی انڈیکس مزید پڑھیں

عمران خان نے حکومت کو مطالبات تسلیم نہ کرنے پر سول نافرمانی کی دھمکی دے دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے اہم مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو وہ سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔ یہ اقدام پی ٹی آئی کے ‘کرو یا مرو’ کے احتجاج کی بظاہر ناکامی کے بعد سامنے آیا مزید پڑھیں

سوشل میڈیا پر ملک دشمن پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاست اور سکیورٹی اداروں سمیت ملک دشمن پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ملک دشمن پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے وفاق اورصوبائی سطح پر سکیورٹی اداروں اور ایف آئی اے سائبر کرائم کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی مزید پڑھیں