پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں لفظی جنگ چھڑ گئی، ایک دوسرے پر سنگین الزامات

کراچی: پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں لفظی جنگ شروع ہو گئی، ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا دیے۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان  کے مطابق پیپلز پارٹی کی بدترین جبری حکمرانی نے کراچی کو پانی کی بوند بوند کے لیے ترسا دیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت شہر کے تمام مزید پڑھیں

اسٹاک ایکسچینج میں بلندیوں کے ریکارڈز جاری، انڈیکس ایک لاکھ 8ہزار پوائنٹس عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 8ہزار پوائنٹس کی نئی بلند سطح تک پہنچ گیا۔ جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 705 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 105809 پوائنٹس کی مزید پڑھیں

جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان کی عدالتی دائرہ اختیارچیلنج کرنے کی درخواست خارج

اسلام آباد: جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خارج کردی۔  جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، پبلک پراسیکیوٹر ظہیر مزید پڑھیں

توشہ خانہ 2 میں عدم پیشی؛  بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری، ضامن کو بھی نوٹس

راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس میں عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے، عدالت نے ضامن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کے روبرو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں مزید پڑھیں

مرتضی وہاب کی بلائنڈ ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا پہلی بار عالمی چیمپئن بننا شاندار کارنامہ ہے۔ اس شاندار اور غیر معمولی کارکردگی پر بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مزید پڑھیں

پانی کے بلوں میں سیوریج و بینک چارجز، سی ای او واٹر کارپوریشن سمیت دیگرکو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پانی کے بلوں میں سیوریج اور بینک چارجز وصولی کیخلاف درخواست پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، سی ای او واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ جسٹس ثنا اکرم منہاس کی سربراہی میں آئینی بینچ کے روبرو پانی کے بلوں میں سیورج اور بینک چارجز وصولی کیخلاف مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کا ڈی چوک مقدمے کیخلاف عدالت سے رجوع

اسلام آباد: وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے ڈی چوک مقدمے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے حاجی اجمل خان مہمند کے ذریعے ڈی چوک مقدمے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے سے مزید پڑھیں

نیوایئر پارٹی کیلیے امریکا سے پاکستان اسمگل کی گئی منشیات پکڑی گئی

کراچی: نیوایئر پارٹی کے لیے امریکا سے پاکستان اسمگل کی گئی منشیات پکڑی گئی۔ پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ  کلکٹریٹ کی جانب سے انٹرنیشنل میل آفس میں ایک کارروائی کے دوران امریکا سے پارسل کے ذریعے 750گرام میرجوانہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔  کلکٹر کسٹمز عدیم خان کے مطابق میرجوانہ منشیات کی مزید پڑھیں

مجھ پر کمبل، چپل اور موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا، زرتاج گل

پشاور: پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ پنجاب میں مجھ پر کمبل، چپل اور موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ وفاقی حکومت کو شرم نہیں آتی۔ مجھ پر پنجاب پولیس سے کمبل، مزید پڑھیں

ڈی چوک احتجاج، پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے شعیب شاہین کی درخواست کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ عدالت نے شعیب شاہین کی 7 مزید پڑھیں