کراچی: کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پرای گیٹس منصوبے کے ٹینڈر کی تاریخ میں تیسری بار توسیع کرکے 25 اکتوبر کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر بڑے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس تنصیب منصوبے کی بولی جمع کرانے کے لیے پہلے تاریخ 10 اگست تھی۔ای گیٹس ٹینڈر کی مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
خالد مقبول صدیقی کا ایم ڈی کیٹ میں مبینہ دھاندلی پر متاثرہ طلبہ کے مؤقف کی حمایت
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم ڈی کیٹ میں مبینہ دھاندلی پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور متاثرہ طلباء طالبات کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا مزید پڑھیں
اے آئی کی صدی ،81 فیصد سرکاری اسکولوں میں کمپیوٹر لیب ہی نہیں
کراچی: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور ڈیجیٹل سائنس کی صدی میں کراچی کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کمپیوٹر سائنس کی تعلیم کے لیے صرف درسی کتابوں پر اکتفا کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے ماتحت کراچی کے 81 فیصد سے زائد سرکاری سیکنڈری اسکولز انفارمیشن ٹیکنالوجی یا کمپیوٹر کی لیبس مزید پڑھیں
بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کانوں پر حملہ، 20 کان کن جاں بحق 7 زخمی
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے دکی کی ایک مقامی کول کمپنی کی کوئلہ کانوں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 20 کان کن جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ دکی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کول کمپنی پر حملے کے نتیجے میں 20 مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہونےکے علاوہ حملہ مزید پڑھیں
کراچی: این آئی سی ایچ میں نومولود کے انتقال پر لواحقین کا طبی عملے پر تشدد
کراچی: قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) میں نومولود کے انتقال پر لواحقین نے طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اطلاعات کے مطابق بچے کی حالت تشویشناک تھی اور اسے رات گئے نجی اسپتال سے منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے بچے کو انکیوبیٹر پر رکھا تاہم بچے کی بلیڈنگ کے مزید پڑھیں
کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
کراچی: بلدیہ پکوڑا چوک پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔ بلدیہ سیکٹر نائن بی پکوڑا چوک کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 2 نوجوان زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن ایاز خان نے بتایا کہ نوجوانوں کی شناخت 23 سالہ احمد مزید پڑھیں
کراچی: ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں چین روانہ
کراچی: ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی باشندوں کی میتیوں کو چین روانہ کردیا گیا۔ ایئر پورٹ سگنل کے قریب اتوار کی شب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی باشندوں LI JUN اور SUN HUAZHEN کی میتیوں کو گزشتہ روز شارع فیصل سے متصل چھیپا سرد خانے سے مزید پڑھیں
26ویں آئینی ترمیم؛ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل طلب
اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم پر مشاورتی عمل کا دوبارہ آغاز،قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 26 آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت چیئرمین خصوصی کمیٹی خورشید شاہ کریں گے۔ اس سلسلے میں حکومت اور مزید پڑھیں
قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کے دو گروپوں میں تصادم، بوائز ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: قائداعظم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبا کے دو گرپوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک حالت تشویش ناک ہے اور انتظامیہ نے بوائز ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں دو گروپوں پختون کونسل اور پنجاب سٹوڈنٹس کونسل کے مزید پڑھیں
خیبر میں کشیدہ صورتحال پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل
پشاور: ضلع خیبر میں کشیدہ صورتحال کے تناظر میں وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن اراکین صوبائی اسمبلی کے مابین اہم نشت ہوئی جس میں اس مسئلے کے حل کے لیے حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس اہم نشت میں کل وزیر مزید پڑھیں