قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے اندرون اور بیرون ممالک جانے اور آنے والے مسافروں کو میٹھی اور لذیذ چائے پلانے کے لیے 32 ہزار کلو گرام چینی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی پی آئی اے کی پروازوں میں مسافروں کی تواضع کے لیے استعمال ہوگی۔ چینی خریدنے کے لیے پی آئی اے مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27کیسز رپورٹ
لاہور: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 81 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد رواں سال اب تک ڈینگی کے 447 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان مزید پڑھیں
آج کا جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کروایا جارہا ہے، عظمیٰ بخاری
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا جلسہ صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کروایا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی ایسے باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی این آر او کے تحت باہر آسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری مزید پڑھیں
اسلام آباد پولیس نے جلسے کے شرکاء کو وارننگ دیدی
اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کے شرکاء کو وارننگ دیدی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جلسے میں شرکت کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے روٹ متعین کردیے گئے ہیں، متعین روٹس کے علاوہ پیدل، موٹر سائیکلوں یا گاڑی پر جلسہ گاہ کی طرف سفر منع ہے مزید پڑھیں
رانا ثناء نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو اسرائیلی سیاسی برانڈ قرار دے دیا
لاہور: وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو “اسرائیلی سیاسی برانڈ” قرار دے دیا۔ ایک بیان میں رانا ثنا نے کہا کہ اسرائیل ٹائمز نے پاکستان میں “انقلاب” اور “تبدیلی” لانے کی حقیقت کھول دی ہے، اس انکشاف کے بعد مزید پڑھیں
پاکستان کے عالمی سطح پر تنہا ہونے کے تاثر کو غلط ثابت کردیا ہے، اسحاق ڈار
اسلام آباد / لندن: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے تنہا ہونے کی باتوں کو غلط ثابت کر دیا ہے اور برطانیہ کے ساتھ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ یہاں مقیم17لاکھ پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔ لندن میں پاکستانی سفیر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق مزید پڑھیں
لاہور میں ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی، مقدمہ درج
لاہور: تھانہ نصیرآباد کی حدود میں مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری سے اسلحے کے زور پر ایک کروڑ 32 لاکھ سے زائد کی رقم چھین لی۔ لاہور پولیس نے شہری محمد عمر کی مدعیت میں ایک کروڑ 32 لاکھ 70 ہزار روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کرلیا۔ ایف آئی آر مزید پڑھیں
کراچی: مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی: صدر پولیس نے رات گئے لکی اسٹار کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس پی صدر ماجدہ پروین کے مطابق ملزمان جناح برج پر شہریوں کو لوٹ کر فرار ہورہے مزید پڑھیں
شرح سود میں ایک سے 1.5 فیصد تک کمی کا امکان
کراچی: مہنگائی میں مسلسل کمی کے رجحان کے پیش نظر قوی امکان ہے کہ جمعرات 12ستمبر کو ہونے والی مانیٹری پالیسی میٹنگ میں اسٹیٹ بینک اپنے کلیدی پالیسی ریٹ ( شرح سود) میں 1 سے 1.5 فیصد تک کمی کرے گا۔ واضح رہے کہ مہنگائی کے سنگل ڈیجیٹ میں آنے کے بعد شرح سود میں مزید پڑھیں
میرے مدارس کی ایک اینٹ گراؤ گے میں تمہارے اقتدار کی عمارت کو گرا دوں گا، مولانا فضل الرحمن
لاہور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ میرے مدارس کی ایک اینٹ گراؤ گت تو میں تمہارے اقتدار کی عمارت گرا دوں گا۔ ختم نبوت گولڈن جوبلی کانفرنس سے سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کی شمع کے پروانوں آپ نے مزید پڑھیں