چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ میں برف پگھل گئی، کئی عرصے بعد ملاقات

 لاہور: چوہدری برادران کے درمیان برف پگھل گئی اور چوہدری شجاعت سے پرویز الہی کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں چوہدری وجاہت حسین نے اہم کردار ادا کیا۔ ملاقات کیلیے چوہدری وجاہت نے پرویز الہی کو قائل کیا کہ چوہدری مزید پڑھیں

وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کی منظوری دے دی

  اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات حاصل ہوجائیں گے۔ مزید پڑھیں: دہشت مزید پڑھیں

ایم کیو ایم پاکستان کا لوڈشیڈنگ کیخلاف کے الیکٹرک کے دفتر پر مظاہرہ

  کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ انتظام کے الیکٹرک کے مرکزی دفترپر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے مظاہرہ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے گھروں میں 10،10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، ہمارا آج کا بنیادی مطالبہ یہ ہے مزید پڑھیں

2 لیڈی سمیت 6 پولیس اہلکار سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر معطل

کراچی: کراچی پولیس چیف نے 2 لیڈی سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے 2 لیڈی سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو مختلف سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کر مزید پڑھیں

یوم دفاع کی بڑی تقریب کل جی ایچ کیو میں ہوگی

 راولپنڈی: یوم دفاع کی بڑی تقریب کل جمعہ کو جی ایچ کیو میں منعقد ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی شرکت کریں گے۔ تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان، سفیران اور ارکان اسمبلی بھی شریک ہوں گے۔

اردو یونیورسٹی؛ ہزاروں ملازمین پر ہاؤس سیلنگ کے دروازے تقریبا بند

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کراچی اور اسلام آباد میں بشمول اساتذہ تمام ملازمین پر ہاوس سیلنگ الاؤنس کے بجائے ہاوس رینٹ مسلط کرنے کی ابتداء کردی ہے جس سے ملازمین کی تنخواہوں میں کئی کئی ہزار روپے ماہانہ کٹوتی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں جبکہ انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس نے اس اقدام مزید پڑھیں

یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

لاہور: یوٹیوبر عمر عادل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ یوٹیوبر کے خلاف یہ ایف آئی آر سائبر کرائم سرکل ایف آئی اے نے درج کی۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے یہ ایف آئی آر اینکر عائشہ چودھری کی مدعیت میں درج کی۔ ایف آئی آرمیں موقف اختیار کیا مزید پڑھیں

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری خدا کی بستی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 24 سالہ سلمان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ مزید پڑھیں

حیدرآباد، منشیات اور فحاشی کے اڈوں کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج

 حیدرآباد: پرانی سبزی منڈی حالی روڈ میں منشیات اور فحاشی کے اڈوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نیا پل پر احتجاجی مظاہرہ کیا، ٹائر نذر آتش کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی منتقلی کے بعد پرانی سبزی منڈی میں منشیات فروشی کا کام مزید پڑھیں

آئی ایم ایف نے حکومت کو فصلوں کی امدادی قیمت مقرر کرنے سے روک دیا

  اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ایک اور بڑی شرط عائد کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو گندم اور گنے سمیت تمام زرعی فصلوں کی امدادی قیمتیں مقرر کرنے سے روک دیا۔ اس شرط سے گندم، گنا اور کپاس کی نقد فصلیں متاثر ہونگی، جبکہ کھادوں پر سبسڈی دینے پر پابندیوں کی وجہ سے مزید پڑھیں