کراچی بار ایسوسی ایشن کی سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کے اعلان کی مذمت

  کراچی: کراچی بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کے تقرر کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے مستقل ججز کی تقرری کا مطالبہ کردیا۔ سیکریٹری کراچی بار اختیار علی چنہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی ایڈہاک بنیادوں پر تقرری جوڈیشل پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم مزید پڑھیں

وفاقی وزارت تعلیم کا 350 اسکولوں میں ‘ایمرجنگ ٹیکنالوجی سینٹرز’ قائم کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے 350 اسکولوں میں ‘ایمرجنگ ٹیکنالوجی سینٹرز’ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایمرجنگ ٹیکنالوجی ایجوکیشن پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہا مزید پڑھیں

حکومت خیبرپختونخوا کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

 پشاور: حکومت خیبرپختونخوا نے الیکشن اور مخصوص نشستوں کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر اور اراکین سے  مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔  ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ  الیکشن کمیشن کی کارکردگی افسوسناک اور شرمناک رہی،چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے خلاف ذاتی بغض و عناد پر مبنی مہم چلائی  اور الیکشن کمشنر سازشی مزید پڑھیں

کراچی: بجلی کی لوڈ شیڈنگ، پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں کا احتجاج

  کراچی: شہر قائد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف لیاقت آباد اور ناظم آباد کے شہریوں نے احتجاج کیا اور مظاہرین نے سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلا ف ناظم آباد کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ناظم مزید پڑھیں

محرم الحرام: کراچی میں مرکزی جلوس کے راستے کنٹینرز لگاکر سیل

  کراچی: شہر قائد میں 8،9،10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کو سیل کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔ کنٹینرز لگا کر بند کیے جانے والے راستوں میں ایم اے جناح روڈ، سولجربازار، صدر ریگل چوک، تبت سینٹر، جامع کلاتھ، لائٹ ہاؤس، کھارادر، بولٹن مارکیٹ شامل ہے۔ پولیس نے تمام مارکیٹوں میں قائم دکانوں مزید پڑھیں

کراچی میں شام کے کالجز صرف انرولمنٹ اور امتحان دینے کا پلیٹ فارم بن گئے

  کراچی: محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی غفلت اور عدم توجہی کے سبب شہر قائد میں شام کی شفٹ میں چلنے والے سرکاری کالجز صرف انرولمنٹ اور امتحان دینے کا پلیٹ فارم بن گئے۔ ان کالجوں میں سے بیشتر میں طلبہ کلاسز لینے آتے ہیں اور نہ ہی اساتذہ کوتدریسی ذمہ داری ادا کرنا ہوتی ہے۔ مزید پڑھیں

اسلام آباد میں 26جولائی کو دھرنا، آج ملک بھر میں احتجاج ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

 لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج ملک بھر میں احتجاج اور 26 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمان نے بیان میں کہا کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا مزید پڑھیں

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی اشتہاری قرار، 7 ملزمان کی جائیدادیں منجمد

 لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی اشتہاری قرار، 7 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔ منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیتے ہوئے کیس میں ملوث 7 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کردیں۔ لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں مونس الہٰی سمیت نو ملزمان مزید پڑھیں

ٹریفک پولیس کے ہاتھوں گرفتاری ڈکیت کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان گرفتار

  کراچی: کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے ٹریفک پولیس کے ہاتھوں گرفتار ڈکیت کی نشان دہی پر اس کے مزید 3 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا جو فیکٹری ملازمین سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 4 ڈاکوؤں کا یہ گروپ فیکٹری ملازمین سے لوٹ مار کی وارداتیں کرتا تھا اور گرفتاری مزید پڑھیں

سوات میں ماں اور تین بیٹیوں کی گولیاں لگی لاشیں گھر سے برآمد

سوات: خیبرپختونخوا کی وادی سوات کی تحصیل کبل میں گھر سے ماں اور تین بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے دیولئی میں گھر سے خاتون اور تین بیٹیوں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں جو تین روز پرانی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ مزید پڑھیں