مریم اورنگزیب کا غریب زمیندار کے مویشیوں کو آگ لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

 لاہور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے سرگودھا میں تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں بااثر افراد کی جانب سے ایک غریب زمیندار کے مویشیوں کو آگ لگانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور ذمے  داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کو آگ لگانے سے مزید پڑھیں

نجی ٹی وی چینل کے اینکر اور وی لاگرکے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ، ان پر تشدد

  کراچی: کھوکھرا پار میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر اور وی لاگر نورالعارفین کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور ان پر تشدد کرکے فرار ہوگئے۔ ٹی وی چینل کے اینکر نور العارفین نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں ہی موجود تھے کہ مزید پڑھیں

دہشتگردی کی مد میں 590 ارب دینے کا وزیراعظم کا بیان جھوٹ ہے، مشیر اطلاعات پختونخوا

 پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی مد میں صوبے کو 590 ارب روپے دینے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سراسر جھوٹ بول رہے ہیں۔ وزیراعظم کے بیان پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے مشیراطلاعات نے کہاکہ یہ رقم 2010ء میں سوات آپریشن کے تعمیر و بحالی کے کاموں پر خرچ مزید پڑھیں

رواں مالی سال وفاق نے سندھ میں جاری 16 منصوبوں کیلیے کوئی رقم جاری نہیں کی

  کراچی: وفاق نے سندھ میں چلنے والے 16 منصوبوں کے لیے رواں مالی سال کوئی رقم جاری نہیں کی جس کی وجہ سے ان منصوبوں پر کام سست روی کا شکار ہوگیا۔ محکمہ خزانہ سندھ کے مطابق مالی سال 2023-24 میں وفاق نے پی ایس ڈی پی کی مد میں اربوں روپے جاری کرنے تھے، مزید پڑھیں

آئی ایم ایف کا 10 جولائی سے قبل بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ

 اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے بجٹ میں ٹیکس چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہتے ہوئے انہیں معیشت کیلئے ضروری قرار دیا۔ آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے کیس میں لارجر بینچ بنانے کی درخواست

 اسلام آباد: پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے کیس کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں سے متعلق سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست کردی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست وکیل علی ظفر مزید پڑھیں

عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فاروڈ بلاک والے اراکین کے نام مانگ لیے

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فاورڈ بلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ارکان کے نام مانگ لیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی میں دھڑے بندے اور گروپنگ سے متعلق مسلسل خبریں آرہی ہیں اس پر عمران خان نے دھڑے بندی اور فاروڈ بلاک میں ملوث مزید پڑھیں

سندھ، بلوچستان میں پولیو کے مزید دو نئے کیسز رپورٹ

 اسلام آباد: صوبہ سندھ اور بلوچستان میں پولیو کے دو نئے کیزرپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی۔ قومی ادارہ صحت میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق قلعہ عبداللہ سے دو سالہ بچے اور کراچی کے علاقے کیماڑی سے 3 سالہ بچی کے حاصل مزید پڑھیں

میئر کراچی کا 29 جون کو عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

  کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں 29 جون (ہفتہ) کو شہر میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔ میئر کراچی کے اعلان کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر سوائے لازمی خدمات کے تعطیل کے موقع پر بند رہیں مزید پڑھیں

وزیراعظم کی وفاقی بجٹ کی منظوری پر وزیرخزانہ کی ستائش

 اسلام آباد: وزیراعظم  محمد شہباز شریف  نے بجٹ کی منظوری پر وزیرخزانہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، پینشنرز اور مزدوروں کو ریلیف دیا، اشرافیہ اور ٹیکس نا دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں  گے۔  وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب  نے قومی اسمبلی  میں بجٹ کی منظوری کے بعد ملاقات مزید پڑھیں