پاکستانی ایک لاکھ 60 ہزار عازمین کا حج مکمل، کل سےوطن واپسی ہوگی

پاکستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے ایک لاکھ 60 ہزار عازمین نے فریضے کی تکمیل کردی اور کل سے وطن واپسی کا عمل شروع ہوجائے، پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر پاکستان پہنچے گی۔ پی آئی اے کی 171 پروازوں کے ذریعے 35 مزید پڑھیں

وزیراعظم کا اماراتی صدر کو فون، عید کی مبارکباد اور دورۂ پاکستان کی دعوت

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز نے عید کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی۔  دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں مزید پڑھیں

میاں چنوں میں سفاک شخص نے گدھی کو کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی کردیا

میاں چنوں: پنجاب کے علاقے میاں چنوں میں سفاک شخص نے کلہاڑی کے وار سے گدھی کو شدید زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے بعد پنجاب میں بھی بے زبان جانور پرتشدد کا واقعہ سامنے آگیا ہے، جہاں خانیوال کے نواحی علاقے پل گھراٹ میں اسلم نامی ملزم نے گدھی کو کلہاڑی کے وار سے مزید پڑھیں

لوڈشیڈنگ پر عوام خود نکل کر حکومت کا رویہ درست کریں گے، وزیر اعلیٰ گنڈاپور

ڈیرہ اسماعیل خان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کو سمجھا دیں ورنہ عوام نکل کر ان کا قبلہ درست کردیں گے۔ عید کے ایام میں خیبرپختونخوا میں لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعلیٰ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واپڈا وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ ہے مزید پڑھیں

چین نے پاکستان سے تعلقات اور وزیراعظم کے دورے پر پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

 اسلام آباد: ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل اور کامیاب ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ  نے ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر  سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مزید پڑھیں

لنڈی کوتل میں مسلح افراد نے گاڑی سے اتار کو صحافی جبران خلیل کو قتل کردیا

لنڈی کوتل: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جبران خلیل جاں بحق ہوگئے۔ ضلعی پولیس آفیسر سلیم عباس نے بتایا کہ تھانہ حدود لنڈی کوتل علاقہ مزرینہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے صحافی اور لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر محمد جبران کو قتل مزید پڑھیں

کراچی میں آلائشیں پھینکنے اور اوجھڑی کو کاٹنے پر 111 افراد گرفتار

  کراچی: شہر قائد میں پولیس نے الائشیں پھینکنے اور اوجھڑی کاٹنے والے 111 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔ پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے ضلع جنوبی کے علاقوں عید گاہ، گارڈن، سنگولین، لیاری میں سڑک پر قربانی کے جانور کی الائشیں پھینکنے اور چیر مزید پڑھیں

ملتان روڈ پر گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکوں سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

 لاہور: ملتان روڈ پر واقع گیس سلنڈر کی دکان میں ہونے والے دھماکوں کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر میں دھماکے سے لگنے والی مزید پڑھیں

کراچی؛ عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت 5 جاں بحق

  کراچی: عیدالاضحٰی کے پہلے  روز ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 کم سن بچیاں شدید زخمی ہوگئیں۔  عید الاضحیٰ کے پہلے روزقائد آباد لانڈھی مجید کالونی بلاول ٹاؤن کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے راہ گیر بچہ اور2 کمسن بچیاں شدید زخمی ہو مزید پڑھیں

راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ڈی جی ریسکیو 1122 جاں بحق

 راولپنڈی: پنڈدادنخان لللہ انٹرچینج کے قریب سابق ڈی جی ریسکیو  1122 بریگیڈئیر ریٹائرڈ امیر حمزہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بریگیڈیئر (ر) امیرحمزہ کی گاڑی پر لللہ انٹرچینج کے قریب فائرنگ کی گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور گاڑی میں سوار ان کی بیٹی گولیاں مزید پڑھیں