بروقت انتخابات؛ ن لیگ اور جے یو آئی میں اختلافات سامنے آ گئے

 لاہور: ملک میں عام انتخابات کے بروقت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے  درمیان اختلافات سامنے آ گئے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی عام انتخابات تاخیر سے کرانے کی تجویز کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے انتخابات میں مجوزہ تاخیر  مزید پڑھیں

اورکزئی کی ایک کان میں شارٹ سرکٹ دھماکا، 11 کان کن پھنس گئے

اورکزئی: ضلع اورکزئی کی کان میں مبینہ شارٹ سرکٹ کے سبب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد کان میں پھنس گئے جنہیں جدوجہد کے بعد نکال لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع اورکزئی کے علاقے ڈولی کورز لوئر اورکزئی میں واقع کان میں شارٹ سرکٹ کے سبب ہوئے دھماکے کے باعث گیارہ کان کن مزید پڑھیں

شیخ رشید بازیابی کی، آر پی او پنڈی کو 8 دن کی آخری مہلت

 اسلام آباد /  راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بازیابی کیس میں ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کو 8 دن کی آخری مہلت دے دی جب کہ سی پی او، ایک ڈی ایس پی اور چار ایس ایچ اوز کے خلاف انکوائری اور قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے مزید پڑھیں

عمران خان کی گرفتاری سے پہلے جی ایچ کیو پر حملے کا منصوبہ بنا، صداقت عباسی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گرفتار کرتے ہوئے صداقت عباسی نے انکشاف کیا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پانچ روز قبل یعنی چار مئی کو جی ایچ کیو مزید پڑھیں

عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے والے پولیس اہلکار خود ہی لٹیرے بن گئے

کراچی: عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے والے پولیس اہلکار خود ہی لٹیرے بن گئے.  صدر پولیس نے خفیہ اطلاع اور ٹیکنیکل بنیادوں پر شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث ٹیپو سلطان تھانے کے 2 اہلکاروں کا سراغ لگا کر ایک اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ساؤتھ پولیس کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار مزید پڑھیں

بڑھتے اسٹریٹ کرائم اور اسمگلنگ پر آئی جی سندھ کا پولیس افسران کو دو دن کا الٹی میٹم

  کراچی: آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے سندھ بھر کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو کارکردگی بہتر کرنے کیلئے 2 روز کا الٹی میٹم دے دیا۔ سینٹرل پولیس آفس میں مفرور و اشتہاری ملزمان کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جس میں آئی جی سندھ نے مزید پڑھیں

ایف آئی اے نے مطلوب ملزم کی فرانس فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی

  کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو فرانس فرار ہونے سے قبل گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیر پورٹ پر بڑی کارروائی کی اور پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ مزید پڑھیں

کراچی میں بیگ سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

  کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد چونا ڈپو میں ندی کے کنارے پڑے ہوئے بیگ سے خاتون کی لاش ملی، جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو بیگ سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی تاہم خاتون ایم ایل او کی مزید پڑھیں

ایران سے آنے والے جعلی دستاویزات کے حامل 2 افغان شہری گرفتار

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کراچی ائیرپورٹ نے ایران سے آنے والے جعلی دستاویزات کے حامل 2 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران بیرون ملک سے آنے والے 2 افغان مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا۔ دونوں مزید پڑھیں

راولپنڈی؛ ہولی فیملی اسپتال میں سانپ نے خوف و ہراس پھیلادیا

 راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں زہریلے سانپ نے خوف و ہراس پھیلا دیا، ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر سانپ کو  قابو کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہولی فیملی کے برن یونٹ میں زہریلا سانپ  داخل ہوگیا جسے ایک  مریض کے اٹینڈنٹ نے دیکھ لیا اور شور شرابا شروع کردیا جس کے بعد یونٹ میں خوف و ہراس مزید پڑھیں