پشاور: نوشہرہ میں نوجوان نے پستول لیکر خود کشی کی کوشش کی تاہم ایس ایچ او نے عین موقع پر بچا لیا۔ ایس ایچ او کی دلیرانہ کاوش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ نوجوان کی زندگی بچانے پر ایس ایچ او رسالپور کو انعام دینے کا اعلان کیا۔ خیبرپختونخوا پولیس نے انسانی جان بچانے مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کے بغیر امن ممکن نہیں، صدرمملکت
اسلام آباد: صدرمملکت نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کے بغیر امن ممکن نہیں۔ عارف علوی نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق اور عوام پر غاصبانہ قبضے اور ظلم و ستم کی مذمت کے بغیر امن کی طرف پیش رفت ممکن نہیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ مزید پڑھیں
سودی نظام کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، سراج الحق
تیمرگرہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سودی نظام کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سراج الحق نے تیمرگرہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم کر رہا ہے، جماعت اسلامی ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دے گی، حکومت مزید پڑھیں
آپریشن طوفان الاقصی: پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر اظہار تشویش
اسلام آباد: پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مخاصمت میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہم مشرق وسطیٰ میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی صورتحال کی انسانی قیمت پر تشویش ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ مزید پڑھیں
آپریشن طوفان الاقصی؛ حماس کے حملوں میں 250 اسرائیلی ہلاک اور ہزار سے زائد زخمی
مقبوضہ بیت القدس: فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے آپریشن طوفان الاقصی کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل پر بڑا حملہ کردیا، کم از کم پانچ ہزار راکٹ فائر کرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 250 اور 1100 سے زائد زخمی ہوگئے، حکام نے اموات اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ مزید پڑھیں
انٹربورڈ کا سالانہ نتائج پر پوزیشن ہولڈر طلبہ و میڈیا کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی: اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانی نتائج 2023 کے موقع پر پوزیشن ہولڈر طلبہ اور ذرائع ابلاغ کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹربورڈ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ نتائج کے اجرا کے موقع پر پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں کسی قسم کی ستائشی تقریب بھی مزید پڑھیں
نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا
لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے برطانیہ میں اپنا قیام مزید بڑھا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے اور وہ مزید دو روز لندن میں گزاریں گے۔ لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف 9 اکتوبر کو لندن مزید پڑھیں
حماس کا اسرائیل پر حملہ؛ امریکا، سعودیہ، قطرسمیت دیگرممالک کا ردعمل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ’’آپریشن طوفان الاقصی‘‘ کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کرکے 200 اسرائیلیوں کو ہلاک جبکہ متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ سیاسی منظر نامے پر رونما ہونے والی صورتحال پر بین الاقوامی ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ امریکا امریکا نے اسرائیل میں حماس کے حملے مزید پڑھیں
گریٹر اقبال پارک کا بھوت بنگلا شہریوں کی توجہ کا مرکزبن گیا
لاہور: گریٹر اقبال پارک لاہور میں تفریح کے لئے آنیوالوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے نجی کمپنی کی معاونت سے بھوت بنگلہ اور سانپ گھر بھی بنادیئے گئے ہیں، جو شہریوں کی تفریح کا مرکزبنا ہوا ہے۔ سرکٹی لاشیں، بھوت ، خودبخود چلتے پانی کے نلکے کے مناظر گریٹر اقبال پارک لاہور میں بنائے گئے بھوت بنگلے مزید پڑھیں
کراچی، طالبات کے سامنے غیراخلاقی حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی: جوہر آباد پولیس نے خواتین کی چلتی ہوئی وین کے قریب موٹر سائیکل چلاتے ہوئے غیر اخلاقی حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر جوہر آباد تھانے میں ملزم کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ایس مزید پڑھیں