لاہورمیں سانڈے کا تیل فروخت کرنے پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار

 لاہور:  نشتر کالونی میں سانڈے کا تیل فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرکے  ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق  پاکستان میں انسدادِ جانوراں ایکٹ1890 کے  تحت انوکھا مقدمہ درج ہوا ہے جس میں  نشتر کالونی میں سانڈے کا تیل فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرکے تیل فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقدمہ مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دہشت گرد ہلاک

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے جنرل علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔  آئی ایس پی آ ر کے مطابق فائرنگ میں دہشت گرد “عظیم اللہ المعروف غازی” ہلاک ہوگیا، دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہواہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز مزید پڑھیں

اسٹیئرنگ کمیٹی کے متنازع منٹس: پیپر پیٹرن تبدیل، انٹر امتحانات پہلے کرانے کی سفارش

  کراچی:   محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کے جاری منٹس(روداد) نے پورے صوبے کے تعلیمی حلقوں میں ابہام اور بے چینی پیدا کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سالانہ تعلیمی کلینڈر سے متعلق منٹس جلد بازی میں جاری کردیے گئے ہیں۔ اسٹیئرنگ مزید پڑھیں

شادی کی تقریب میں نوٹ لوٹتے ہوتے 7 سالہ بچہ کار کے نیچے آکر جاں بحق

  کراچی: اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران نوٹ لوٹتے ہوئے 7 سالہ بچہ گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔  پولیس کے مطابق سیکٹر ساڑھے گیارہ یعقوب آباد میں شادی کی تقریبات میں لوگ نوٹ اڑا رہے تھے اس دوران نوٹ لوٹتے ہوئے 11 سالہ مزمل گاڑی کے نیچے آنے سے جان کی بازی مزید پڑھیں

نواز شریف نے عوام کی خاطر اقتدار کے دن کم اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے، مریم نواز

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عوام کی خاطر اقتدار کے کم اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے ہیں۔  لاہور میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو پاکستان کا لیڈر نواز شریف واپس آرہا ہے، 7 سال سے مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کیلیے میگا پروجیکٹ کی منظوری دیدی

 لاہور: پنجاب وائلڈ لائف کو الیکشن کمیشن کی طرف سے لاہورچڑیا گھر اور سفاری پارک میں میگا پروجیکٹ کی منظوری مل گئی،  محکمہ خزانہ کی طرف سے فنڈز ملنے کے بعد تعمیراتی کام شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ملنے کے بعد لاہور چڑیا گھر اور وائلڈلائف سفاری پارک انتطامیہ نے مزید پڑھیں

کوئٹہ؛ پاکستان منرلز کارپوریشن کا منیجر بم دھماکے میں جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے سورنج میں پاکستان منرلز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کے پروجیکٹ منیجر دیسی ساختہ بم دھماکے میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شابات مرزا کی گاڑی مذکورہ علاقے میں دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ہولناک دھماکا ہوا اور ان کی گاڑی مزید پڑھیں

نگراں وزیرصحت سندھ نے 7 روبوٹک سرجری مشینوں کی خریداری منسوخ کردی

  کراچی: نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد نیازنے مختلف سرکاری اسپتالوں کیلیے کثیر لاگت سے منگوائی جانے والی 7 روبوٹک سرجری مشینوں کا ٹھیکہ منسوخ کردیا۔ سابق صوبائی حکومت نے اپنے دور میں 8 روبوٹک مشینوں کا ٹھیکہ دیا تھا ان میں سے ایک مشین جناح اسپتال میں نصب کردی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق مزید پڑھیں

کراچی میں فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق

  کراچی: سپرہائی وے چاکرہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوارسب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا. سب انسپکٹروادی حسین قبرستان میں اپنے پوتے کی قبرپرحاضری و فاتحہ خوانی کرنے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ اسے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ سب انسپکٹر کو سینے پرایک گولی مزید پڑھیں

نواز شریف ملک سے غیر قانونی طور پر بھاگ کر نہیں گئے، وزیر اطلاعات

 اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک سے غیر قانونی طور پر بھاگ کر نہیں گئے۔ مرتضیٰ سولنگی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینا نگران حکومت کا کام نہیں، الیکشن کمیشن جس تاریخ کا اعلان کرے گا، اس پر مزید پڑھیں