عمران خان سپریم کورٹ پروسیجر کیس کے فیصلے سے مطمئن ہیں، بیرسٹر علی ظفر

 راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پروسیجر کیس میں عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن ہیں سپریم کورٹ سے فیصلے کے بعد اب ماضی کے کیس نہیں کھلیں گے، جیسا کہ پاناما کا کیس ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے وکلاء اور فزیو مزید پڑھیں

دوران ڈکیتی 2 بہنوں کا ریپ کرنے والے 5 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

شیخوپورہ میں ڈکیتی کے دوران 2 بہنوں سے زیادتی کرنے والے 5 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ ڈی پی او شیخو پورہ زاہد نواز کے مطابق سرگودھا شیخوپورہ بائی پاس پر پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی۔ پولیس نے حملہ آوروں کا گھیراؤ کرلیا۔ زیر حراست ملزمان مزید پڑھیں

فیصل آباد میں 5 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں پانچ سالہ کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجکوٹ میں پانچ سالہ بچی کھیلتی ہوئی گھر سے باہر نکلی اور پھر لاپتہ ہوگئی۔ اہل خانہ نے بچی کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ نہ ملی اور مزید پڑھیں

غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں پی ٹی آئی کے 3 سابق اراکین اسمبلی گرفتار

 پشاور: محکمہ انسداد کرپشن خیبرپختونخوا نے جعلی بھرتیوں کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے تین سابق اراکین صوبائی اسمبلی کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن نے سابق صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات ، دیر سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی ملک لیاقت اور اعظم کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تین ملزمان کا مزید پڑھیں

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے سے نیب ترامیم کیخلاف اپیل کا حق مل گیا

 اسلام آباد: پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے سے نیب ترامیم کے خلاف اپیل کا حق مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس فیصلے سے نیب ترامیم کیخلاف فیصلے پر اپیل کا حق مل گیا۔ مزید پڑھیں: درخواستیں مسترد، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ قانون کے مطابق قرار چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب مزید پڑھیں

بلوچستان میں تیل کے اسمگلرز کو دس دن کی مہلت دی گئی ہے، نگراں وزیراطلاعات

 کوئٹہ: نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن میں وڈھ فریقین کو مسلح تصادم ختم کرنے کیلیے چار دن جبکہ تیل کے اسمگلرز کو آخری دس روز کی مہلت دی گئی ہے۔ نگراں صوبائی وزرا جان اچکزئی، زبیر جمالی اور آصف دمڑ نے پریس مزید پڑھیں

پریکٹس پروسیجر ایکٹ کیس فیصلہ؛ اہم سیاسی شخصیات کا ردعمل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ کی جانب سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ایکٹ کو قانون کے مطابق قرار دے جانے کے بعد ملک کی اہم سیاسی شخصیات نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم مزید پڑھیں

قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 5 ایکس چینج کمپنیوں کے لائسنس معطل

  کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 5 ایکس چینج کمپنیوں کے لائسنس معطل کردیے۔  اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی، ورلڈ وائڈ ایکس چینج کمپنی، ورلڈ ایکسچینج کمپنی، یونیورسل ایکسچینج کمپنی اور یونائیٹڈ ایکسچینج کمپنی اسٹیٹ بینک کی ہدایات اور ریگولیشن کی سنگین خلاف ورزی کی مزید پڑھیں

خیرپور؛ مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

خیرپور: ببرلوئی بائی پاس پر مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ وزیراعلیٰ  نے حکام کو حادثے میں جاں بحق افراد  کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی ہدایت کردی۔  تفصیلات کے مطابق  خیرپور میں  ببرلوئی بائی پاس فرحان شاہ پمپ کے قریب مسافر وین مزید پڑھیں

ہنگو میں ماں نے دو کمسن بچوں کو ذبح کردیا

ہنگو کے علاقے کربوغہ میں ماں نے دو کمسن بچوں کو ذبح کردیا۔  پولیس کے مطابق دونوں بیٹوں کو سوتے ہوئے ذبح کیا جبکہ بچوں کی عمریں بالترتیب دو سال اور 5 سال ہے، پولیس نے بچوں کی ماں کو گرفتار کرلیا۔ علاوہ ازیں  پولیس نے دعویٰ کیا کہ مقتولہ کا دماغی توازن درست نہیں ہے۔