اغوا کا ڈرامہ رچا کر ماموں سے 50 ہزارروپے تاوان مانگنے والا بھانجا گرفتار

کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے اغوا کرنے کا ڈرامہ رچا کر ماموں سے 50 ہزارروپے تاوان مانگنے والے بھانجے کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے مغوی نوجوان کے ماموں کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا جو کہ نوجوان کی طرف سے ڈرامہ نکلا۔ اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس مزید پڑھیں

لاہور ڈسٹرکٹ بار کے سیکریٹری جنرل کے خلاف مقدمے پر وکلا کا ہڑتال کا اعلان

 راولپنڈی: لاہور ڈسٹرکٹ بار کے سیکریٹری جنرل کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر وکلا نے جمعرات پانچ اکتوبر کو ہڑتال اور عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ ڈسٹرکٹ بار کے صدر فیصل نیازی نے کہا کہ سیکریٹری بار کے خلاف جھوٹا مقدمہ فی الفور واپس لیا جائے، مقدمہ اندارج کے خلاف وکلا پانچ اکتوبر کو مزید پڑھیں

ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے کی انکوائری مکمل، دوبارہ ٹیسٹ لینے کی سفارش

  کراچی: ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ مکمل کرکے محکمہ صحت سندھ کو جمع کرادی۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق انکوائری رپورٹ نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کو موصول ہوگئی ہے، انکوائری ٹیم نے مجرمانہ عمل کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی مزید پڑھیں

پی ٹی آئی نے عثمان ڈار کا انٹرویو ”نئی بوتل میں پرانی شراب“ قرار دے دیا

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نجی ٹی وی چینل پر عثمان ڈار کا انٹرویو ”نئی بوتل میں پرانی شراب“ قراردے دیا۔ واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف اور سیاست کو خیر باد کہنے کا مزید پڑھیں

سائفرکیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کی کارروائی ان کیمرا کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کردی، سماعت اوپن کورٹ میں ہی ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی جانب سے سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست  پر فیصلہ سنادیا۔ ہائی کورٹ کے مزید پڑھیں

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس : ضمانت خارج ہونے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت مسترد کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب کیسز میں ضمانت خارج کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس مزید پڑھیں

ہم پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں کمرشل کام نہیں ہونے دیں گے، سندھ ہائیکورٹ

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں پبلک پارکس اور پلے گراونڈز میں داخلہ اور پارکنگ فیس وصول کرنے کیخلاف درخواست پر کے ایم سی اور سندھ حکومت سے پارکس کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کراچی میں پبلک مزید پڑھیں

سائفر کیس کے جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست دائر

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی۔ عمران خان نے درخواست میں وزارتِ قانون کو مستقبل میں جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روکنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرائل مزید پڑھیں

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم

 لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے قومی اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے تحت غیرقانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے اور کسی کے ساتھ نرمی نہ برتنے کے احکامات جاری کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں غیرقانونی تارکین وطن کے معاملے میں نگران وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب میں تارکین وطن کا ڈیٹا جمع کرنے کے احکامات جاری مزید پڑھیں

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے تین اکتوبر 2023ء کو مزید پڑھیں