قبائلی اضلاع کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم

 پشاور: خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان نے صوبے کے ضم قبائلی اضلاع کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کے انچارج صوبائی وزیر برائے ضم اضلاع جبکہ اسپیشل سیکرٹری داخلہ سیکرٹری ہونگے۔ وزیراعلیٰ نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے ”ضم اضلاع عملدرآمد یونٹ“ کے قیام کے مزید پڑھیں

ملک میں جاری مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلیے خصوصی کمیٹی قائم

 اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے چار وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کور گروپ قائم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزارت خزانہ، پلاننگ، تجارت، فوڈ سکیورٹی، انڈسٹریز پروڈکشن توانائی کے حکام شریک مزید پڑھیں

لاہور: قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم گرفتار

 لاہور: پولیس نے قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے کے حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے مانی نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مانی نامی ملزم کو ساندہ پولیس نے گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم مزید پڑھیں

سوات کی تاریخ میں پہلی بار ویمن کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد

سوات: خیبرپختونخواہ کے مالاکنڈ ڈویژن کی وادی سوات کی تاریخ میں پہلی بار ویمن کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے کہا ہے کہ ضلع سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمن کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ایونٹ میں ضلع بھر سے 27 کھلاڑی شریک ہیں۔ خواتین مزید پڑھیں

اسلام آباد: کرین کے نیچے دب کر تین مزدور جاں بحق

 اسلام آباد: تھانہ بہارہ کہو کے علاقے میں کرین  کے حادثے میں تین افراد جاں  بحق ہوگئے۔  پولیس ترجمان کے مطابق کرین کی لفٹ گرنے سے  چار مزدور کرین کے نیچے دب گئے  جن میں سے تین جاں بحق  ہوگئے جبکہ ایک مزدور زخمی ہوا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں قیصر عباس،  ثمر شاہ اور مزید پڑھیں

دودھ کی سرکاری قیمت 200 روپے مقرر، شہر میں پہلے ہی 230 میں فروخت ہورہا ہے

  کراچی: شہر قائد میں دودھ کی نئی سرکاری خوردہ قیمت 200 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ کمشنر کراچی نے دودھ کی خوردہ قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے نئی خوردہ قیمت 180 سے بڑھا کر 200 روپے لیٹر مقرر کردی ہے۔  یہ قیمت 6 فیصد چکنائی کے حامل بھینس کے دودھ کے مزید پڑھیں

حکومت سندھ نے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کیلیےعمل درآمد کمیٹیاں قائم کردیں

  کراچی: حکومت سندھ نے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر عمل درآمد کمیٹیاں قائم کردیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی کے لیے تین کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں جس کے مطابق صوبائی تارکین وطن کی واپسی کمیٹی مزید پڑھیں

پنجاب کی نگراں حکومت کا سرکاری اسپتال تاجر برادری کے حوالے کرنے کا فیصلہ

 راولپنڈی: پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم سرکاری اسپتال بنا کر اسے پبلک سیکٹر کو دینے جارہے ہیں تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر ہوں۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں منعقدہ خواتین انٹرپرنیور ڈسپلے سینٹر کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزید پڑھیں

مستونگ دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، اموات 61 تک پہنچ گئیں

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس پر ہونے والے خود کش بم دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والا شخص منگل کے روز علاج کے دوران انتقال کرگیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 61 تک مزید پڑھیں

نواز شریف ضمانت لیکر پاکستان آئیں گے اور عدالت میں سرنڈر کریں گے، رانا ثنا

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف ضمانت لیکر پاکستان آئیں گے اور عدالت میں سرنڈر کریں گے۔ انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ن لیگ اور نواز شریف کیساتھ تجاوز کیا ہے کسی کو نہیں بھولیں مزید پڑھیں