خیبر: تھانہ باڑہ کے علاقہ شلوبر میں نامعلوم ملزمان نے کونسلر جاوید آفریدی کے مکان پر دستی بم سے حملہ کردیا اور فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی تھانہ باڑہ شلوبر میں رہائش پذیر کونسلر جاوید آفریدی کے گھر پر دستی بم سے حملہ ہوا، پولیس کے مطابق دستی بم مکان کے صحن میں گر کر پھٹ گیا مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
فیس بک پر نوکریوں کا جھوٹا اشتہار لگا کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا گرفتار
راولپنڈی: ایف آئی اے نے فیس بک پر نوکریوں کا جھوٹا اشتہار لگا کر لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ایک کارروائی میں آن لائن دھوکا دہی اور فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم فضائل کمال کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران پاکپتن سے مزید پڑھیں
عدالت کا عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کی کراچی سے حراست میں لیے جانے کے بعد گمشدگی کے خلاف درخواست پر پولیس کو مقدمہ درج کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کی مزید پڑھیں
190 ملین پاؤنڈ کیس؛ عمران خان کا ضمانت خارج کرنے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن اور توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت سے عدم حاضری پرضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کے فیصلوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا، درخواست پر فیصلے تک عبوری ضمانت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سردار لطیف مزید پڑھیں
کراچی میں ایران اور دبئی سے آپریٹ ہونے والا بھتہ خوروں کا گروپ بے نقاب
کراچی: کراچی میں ایران اور دبئی سے آپریٹ ہونے والا بھتہ خوروں کا گروپ بے نقاب ہوگیا۔ ایس ایس پی اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ جنید شیخ نے بتایا کہ کراچی میں حالیہ دنوں میں بھتہ خوری کا سلسلہ بڑھا ہے، شہر میں رئیل اسٹیٹ کا کام کرنے والے شخص کو بھتے کی کال موصول ہوئی، دبئی مزید پڑھیں
کورنگی میں4 سالہ بچہ زیرزمین پانی کے ٹینک میں گرکر جاں بحق
کراچی: کورنگی سو کوارٹر میں کمسن لڑکا زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی سو کوارٹر بنگالی پاڑہ میں گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام مزید پڑھیں
افغانستان سے پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کیلئے پانج بارڈر پوائنٹس قائم
پشاور: افغانستان سے پولیو وائرس کی پاکستان منتقلی کو روکنے کیلئے پانچ بارڈر پوائنٹس قائم کردیے گئے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت نیشنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے اجلاس میں بتایا کہ مزید پڑھیں
محکمہ کالج ایجوکیشن، کراچی ریجن میں غیرتدریسی ملازمین کی ترقیوں میں بدترین بے قاعدگیاں
کراچی: محکمہ کالج ایجوکیشن کے کراچی ریجن میں غیرتدریسی ملازمین کی ترقیوں میں بدترین بے قاعدگیاں کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ میں پیپلز پارٹی کی گزشتہ دورحکومت سے جاری کرپشن اوراقربا پروری کاسلسلہ نگراں دورحکومت میں بھی تھم نہیں سکاہے اورمحکمے میں گریڈ 1سے4تک کے غیرتدریسی عملے کی ترقیوں میں بے قاعدگیوں، کرپشن اوراقربا پروری کی ایک نئی داستان رقم کردی گئی ہے۔ محکمہ مزید پڑھیں
خطرناک نپاہ وائرس کے پاکستان میں بھی پھیلاؤ کا ممکنہ خطرہ، الرٹ جاری
کراچی: محکمہ صحت سندھ نے بھارت میں پھیلنے والے خطرناک وائرس نپاہ کے پاکستان میں بھی پھیلاو کے ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نپاہ وائرس کے سلسلے میں محکمہ صحت سندھ نے سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کو بھی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے نپاہ وائرس کے مزید پڑھیں
لاہور میں اسٹیج اداکارہ کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ
پنجاب کے علاقے جوہر ٹاؤن میں اسٹیج اداکارہ ارم چوہدری کے گھر پر نامعلوم افراد اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں اسٹیج اداکارہ نے پولیس کو ون فائیو پر اپنے گھر پر ہونے والی فائرنگ کے حوالے سے آگاہ کیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع مزید پڑھیں