پاکستانی نوجوانوں کے بیرون ملک جانے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اچھے مواقعوں کی تلاش میں بیرون ملک جانا کوئی بری بات نہیں ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کے طالب علموں سے ملاقات میں نگراں وزیراعظم  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی نوجوان اگر اچھے مستقبل کیلیے امریکا، یورپ یا کسی اور ملک جاتا ہے تو یہ مزید پڑھیں

کراچی؛ بدفعلی کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالے گروپ کے 5 کارندے گرفتار

  کراچی: تیموریہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدفعلی کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے گروپ کے 5 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی 15 سالہ نوجوان اویس کی شکایت پر کی گئی، گرفتار ملزمان میں عمران، جمیل، امتیاز، جہانزیب اور منصور شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش متعدد نوجوان لڑکوں مزید پڑھیں

نگراں وزیراعظم سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین کی ملاقات

 کوئٹہ: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ اعظم کو قبائلی عمائدین کے وفد نے وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نگراں وزیرِ اعظم نے تمام قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور انکے علاقے کے مسائل سنے۔ مزید پڑھیں

خورشید شاہ کی بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی کی تجویز

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی کی تجویز دے دی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت فی یونٹ 4 روپے کم کر سکتی تھی لیکن یہ نہیں ہو سکا، نگراں حکومت فی یونٹ 15 روپے کمی کر مزید پڑھیں

بجلی کے بھاری بل، نگراں وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

 اسلام آباد: بجلی کے بلوں کے معاملے پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سوشل میڈیا پر پربیان میں کہا کہ بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے پر وزیراعظم  ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ مزید پڑھیں: بجلی بلز کیخلاف ملک بھر کے تاجر سڑکوں پر، مزید پڑھیں

ادارہ شماریات نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کیلیے ڈیٹا فراہم کردیا

  کراچی: وفاقی ادارہ شماریات نے الیکشن کمیشن کو شماریاتی اضلاع، چارجز، سرکلز اور بلاکس کا ڈیٹا فراہم کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 475 شماریاتی اضلاع، 3265 چارجز، 20585 سرکلز اور 180051 بلاکس ہیں۔ ان میں سے پنجاب میں 167 شماریاتی اضلاع، 1605 چارجز، 11703 سرکلز، 93746 بلاکس، سندھ میں 146 شماریاتی اضلاع، 930 مزید پڑھیں

سفارت خانے کی آڑ میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: پاکستان کسٹمز پورٹ قاسم اپریزمنٹ کلکٹریٹ نے سفارت خانے کی آڑ میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔  تفصیلات کے مطابق کلکٹریٹ حکام نے مشکوک کنٹینر کو روک کر تصدیق کے لیے متعلقہ سفارت خانے کو باقاعدہ ارسال کیا جس پر متعلقہ سفارت خانے نے مذکورہ درآمدی سامان سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ حکام مزید پڑھیں

پاکستانیوں کو جعلی دستاویزات پر ملازمت کیلیے عراق بھیجنے والا ایجنٹ گرفتار

  کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو جعلی دستاویزات پر ملازمت کیلیے عراق بھجوانے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سعدی احمد کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل میں انکوائری اور مقدمات پہلے سے درج ہیں، ملزم پر کراچی مزید پڑھیں

پی آئی اے نے احتجاج کرنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا

  کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے نجکاری کے خلاف احتجاج میں شریک ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا۔ پی آئی اے بکنگ آفس راولپنڈی بند کرنے میں شامل سپروائزرکوشو کاز نوٹس جاری کردیا گیا،کاشف لیاقت نامی سپروائزر کا تعلق ایئر لائن کے کمرشل ڈپارٹمنٹ سے ہے، شوکازلازمی سروسز ایکٹ اورانڈسٹریل کمرشل اینڈ مزید پڑھیں

ماں کو بچاتے ہوئے بیٹا بھی دریا میں ڈوب گیا

چترال: خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں ماں کو بچاتے ہوئے بیٹا بھی دریا میں ڈوب گیا۔ چترال میں کجو کے مقام پر ماں اور بیٹا شام کے وقت کھیتوں میں کام کر کے واپس گھر جارہے تھے تو خاتون پھسل کر دریا میں گر گئیں۔ بیٹے نے جب یہ منظر دیکھا تو ماں کو بچانے کے مزید پڑھیں