اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو جج کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنانے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ او ایس ڈی بنائے گئے جج ہمایوں دلاور نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھا جس کے متن مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
بھارت چاند پر پہنچ گیا اور ہم سیاسی انتقام سے آگے نہیں نکل سکے، سراج الحق
ساہیوال: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک بھارت چاند پر پہنچ گیا اور ہم سیاسی انتقام سے آگے نہیں نکل سکے۔ ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے غریب کا جینا محال کیا اور اُس کے منہ سے نوالہ تک مزید پڑھیں
آزاد کشمیر کے سابق وزیر چوہدری علی شان 6 سال پرانے چیک باؤنس مقدمے میں گرفتار
راولپنڈی: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق وزیر چوہدری علی شان سونی کو راولپنڈی پولیس نے 6 سال پرانے چیک باؤنس کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ سول لائنز کی ٹیم نے چوہدری علی شان سونی کو مریڑ چوک کے قریب سے گرفتارکیا، آزاد کشمیر کے سابق وزیر کے خلاف 16 مزید پڑھیں
وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کا فیسیں دیگر سرکاری جامعات سے کم ہونے کا دعویٰ
کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کراچی کی دیگر سرکاری جامعات کے ساتھ فیسوں کا تقابلی جائزہ پیش کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جامعہ اردو کی فیسیں دیگر تین سرکاری جامعات کے مقابلے میں کم ہیں۔ وفاقی جامعہ اردو کی انتظامیہ نے کراچی کی جن تین سرکاری جامعات سے فیسوں مزید پڑھیں
ارض وطن کیلیے جان کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کی یاد میں ’ باغ شہدا پارک ‘ تعمیر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک اور قوم کے لیے لازوال قربانیاں دینے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک کا پہلا باغ شہدا پارک تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفیصلات کے مطابق وفاقی وزیر قومی و ادبی ورثہ جمال شاہ کے ڈیزائن کردہ باغ شہدا پارک میں ارض وطن کے لیے مزید پڑھیں
نوازشریف اکتوبر میں پاکستان واپس آکر قانون کا سامنا کریں گے، شہباز شریف
لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی اکتوبر میں ہوگی اور وہ انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مشاورت میں طے پایا ہے کہ نواز شریف اکتوبر میں پاکستان مزید پڑھیں
عام انتخابات میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں ہے، پیپلز پارٹی
کراچی: پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی ایک رائے ہے عام انتخابات میں تاخیر قبول نہیں ہے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں سی ای سی کے اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل مزید پڑھیں
چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنادیا گیا
اسلام آباد: توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو آفیسر اسپیشل ڈیوٹی بنا دیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے ہمایوں دلاور کے تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مزید پڑھیں
پشاور؛ فائرنگ کے تبادلے میں علی مسجد خودکش دھماکے کا سہولت کار دہشتگرد ہلاک
پشاور: خیبر کے علاقے سور کمر میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ حدود جمرود علاقہ سور کمر میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ابوزر آفریدی مارا گیا۔ ہلاک دیشت مزید پڑھیں
جیل میں عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات ہیں، بشریٰ بی بی کا بیان حلفی
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ جیل میں عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے اپنے بیان حلفی میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ مشکلات اور تاخیر کے باعث عمران خان سے 22 اگست کو اٹک جیل میں ملاقات مزید پڑھیں