اسلام آباد: وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کیس میں ہائی کورٹ احکامات کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی۔ سپریم کورٹ میں توشہ خانہ تحائف کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک جاوید نے بتایا کہ توشہ خانہ تحائف کے حوالے سے نیا قانون توثیق کیلئے صدر پاکستان کے پاس ہے۔ جسٹس مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
بجلی مزید دو روپے سات پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد: بجلی مزید 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کے زائد نرخوں کے سبب عوام پہلے ہی پریشانی کا شکار ہیں اب ایک اور بری خبر آئی ہے کہ بجلی کے نرخ مزید پڑھیں
53 ججز کے تبادلے؛ جی ایچ کیو حملہ سمیت متعدد کیسز کی سماعت رک گئی
راولپنڈی: 53 ججز کے تبادلوں کے بعد جی ایچ کیو حملہ سمیت کئی دیگر مقدمات کی سماعت کا عمل رُک گیا۔ پنجاب بھر میں 53 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کردیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں جی ایچ کیو حملہ اور دیگر متعدد کیسز کی سماعت رک گئی۔ تمام ججز کی تبدیلی سے متعلق مزید پڑھیں
پریکٹس پروسیجر ایکٹ سے عدلیہ کی آزادی کی بنیادیں ہلا دی گئیں،چیف جسٹس
اسلام آباد: نیب ترامیم کیخلاف کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے بارے میں ریمارکس دیے ہیں کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا اور اس آزادی کی بنیادیں ہلا دی گئیں۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے مزید پڑھیں
سانحہ جڑانوالہ اور سرگودھا کی کڑیاں بھارت سے مل رہی ہیں، آئی جی پنجاب
لاہور: آئی جی پنجاب عثمان انور نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ سرگودھا اور جڑانوالہ واقعہ کی کڑیاں ہمسایہ ملک بھارت سے مل رہی ہیں۔ لاہور میں دونوں واقعات کی تفتیش میں پیشرفت کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے منی پور واقعہ سے توجہ ہٹانے مزید پڑھیں
عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج دن گیارہ بجے سنایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل مزید پڑھیں
لاہور: ایشیا کپ میچز کے دوران ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی، سی ٹی او
لاہور: لاہور ٹریفک پولیس نے ایشیاء کپ کے تین ون ڈے میچوں کےلئے ٹریفک کے فول پروف انتظامات کرنا شروع کردئیے ہیں، سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ٹیموں کی آمد و رفت کے علاقہ باقی وقت میں ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ سیریز کے مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کا افسر منشیات فروشی میں ملوث نکلا، چھاپے کے وقت فرار
لاہور: لاہور پولیس مین انسداد منشیات کا انچارج ہی منشیات فروشی میں ملوث نکلا، جو حساس ادارے کے چھاپے کے وقت فرار ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس ادارے نے لاہور کے کینٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا جبکہ اُس کا ساتھی ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ موقع سے فرار مزید پڑھیں
ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن کراچی کے خلاف تحقیقات دلچسپ صورت اختیار کرگئی
کراچی: حکومت سندھ کے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں ڈائریکٹر اسکولزسیکنڈری کراچی کے خلاف تقرریوں میں بےظابطگی کے معاملات پر تحقیقات دلچسپ صورت اختیار کرگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹراسکولزایجوکیشن سیکنڈری یارمحمدبلیدی پرلگائے گئے الزامات مشکوک ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ جس نجی پارٹی کی جانب سےیہ الزام لگائے گئے تھےان الزامات کے ضمن میں کسی مزید پڑھیں
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کے ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلوں پر روزانہ سماعت کرنے کا حکم
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے مقدمے میں سزا کیخلاف ملزمان کی اپیلوں پر سماعت یومیہ بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سانحہِ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے ملزمان کی سزا کے خلاف گلوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر کی گئی اپیلوں مزید پڑھیں