اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت قانون نے آج بدھ کو سائفر کیس کی خصوصی عدالت اٹک جیل میں لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کریں گے۔ سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو فوری ہٹانے کا حکم
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کو عہدے سےفوری ہٹانے کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ندیم اسلم چودہری غیرجانبداری کے ساتھ کام نہیں کر سکے جس کی وجہ سے اُن کا عہدے پر رہنا ممکن مزید پڑھیں
احتجاج اور بل جلانے سے بجلی سستی نہیں ہوگی، وزیر اطلاعات
اسلام آباد: نگراں وزیراطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی بھی معاملے پر پرامن احتجاج عوام کا حق ہے تاہم پر تشدد حملے اور سرکاری عملے کو نشانہ بنانے کی اجازت کسی کو نہیں ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف جاری احتجاج پر نگراں وزیراطلاعات و نشریات مزید پڑھیں
خیبر واقعہ، سب انسپکٹر نے غیرملکی سیاحوں کی غلط فہمی دور کردی
پشاور: خیبر پولیس کے سب انسپکٹر امین اکبر آفریدی نے گزشتہ روز غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ پیدا ہونے والی غلط فہمی کو منفرد انداز سے دور کردیا۔ امین اکبر آفریدی نے ناراضی پر قبائلی روایات کے تحت اپنے آبائی گاؤں میں غیرملکی سیاحوں کی “نَنَواتے” کرکے اُن کی ناراضی دور کر دی اور خاتون سیاح کو مزید پڑھیں
بلوچستان کے علاقے دھاڈر میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے دھاڈر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق دھاڈر میں بالا ناڑی کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مزید پڑھیں
کراچی میں شارع فیصل پر آنے والا شیر ریسکیو عملے نے پکڑ لیا، مالک گرفتار
کراچی: شہر قائد کے علاقے شارع فیصل پر پالتو شیر سڑک پر نکل آیا، جس کو وائلڈ لائف حکام نے ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا جبکہ پولیس نے مالک کو گرفتار کرلیا۔ شہر قائد کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل پر عائشہ بوانی کالج کے قریب فٹ پاتھ پر شام کے وقت مزید پڑھیں
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سوشل میڈیا مہم پرخصوصی جے آئی ٹی تشکیل
اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) تشکیل دے دی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کے معاملے پر خصوصی جے آئی مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ میں دو نئے وزرا شامل
پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے لیے مزید وزرا نے حلف اٹھالیا، جس کے بعد وزرا کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی، جہاں گورنر نے نئے وزرا انجینئر عامر ندیم درانی اور انجینئر احمد جان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان، نگران مزید پڑھیں
راولپنڈی سے ملتان جانے والی تھل ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
میانوالی: راولپنڈی سے ملتان جانے والی تھل ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سے ملتان جانے والی تھل ایکسپریس کی کچھ بوگیاں میانوالی ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اترگئیں۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی بوگی الٹی اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا، تمام مزید پڑھیں
عمران خان نے کسی بھی دوسرے کیس میں گرفتاری کیخلاف درخواست دائر کردی
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے لیے درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلے سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی بھی کیس میں گرفتاری مزید پڑھیں