عالمی شہرت یافتہ گلوکار 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

دنیائے موسیقی میں آج کا دن غم و سوگ میں ڈوبا ہوا ہے کیوں 50 برسوں میں 25 اسٹوڈیو البمز اور ان کی دنیا بھر میں 3 کروڑ سے زائد ریکارڈ فروخت رکھنے والا گلوکار اب ہم میں نہیں رہا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کرسمس کے مقبول گیت ’’ڈرائیونگ ہوم فار کرسمس‘‘ سے مزید پڑھیں

ماڈلز ریمپ واک کریں یا بھاری بھرکم لہنگا سنبھالیں؛ عفت عمر برائیڈل ڈیزائنر پر برس پڑیں

سینئر ماڈل اور اداکارہ عفت عمر نے ایک ہفتے تک جاری رہنے والی عروسی ملبوسات کی نمائش پر ایک اہم معاملہ کو اُٹھایا جس سے فیشن انڈسٹری میں ایک نئی بحث چھیڑ گئی۔ عروسی ملبوسات کو نامور فیشن ڈیزائنرز نے تیار کیا تھا جسے پہن کر ماڈلز، اداکاراؤں اور سوشل میڈیا شخصیات نے ریمپ پر واک کی اور ناظرین سے مزید پڑھیں

دنیا کے مشہور ویڈیو گیم کے ڈویلپر ٹریفک حادثے میں ہلاک

LOS ANGELES: دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم کے شریک خالق اور معروف گیم ڈویلپر ونس زیمپیلا ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ونس زیمپیلا شمالی لاس اینجلس کے ایک خوبصورت اور قدرتی مناظر سے بھرپور علاقے میں اپنی فیراری کار چلا رہے تھے مزید پڑھیں

دھرندھر سے پہلے لیاری پر کون سی فلمیں بن چکی ہیں؟ جانیے

حال ہی میں بالی ووڈ فلم ’دھرندھر‘ میں لیاری اور اس سے جڑے کرداروں کی جھلک سامنے آنے کے بعد پاکستان میں جس نوعیت کا ردِعمل دیکھنے میں آیا، اس نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا کہ کیا ہم اپنی کہانیوں کو اسی وقت اہمیت دیتے ہیں جب ان پر سرحد پار سے مزید پڑھیں

کیا گووندا بلاک بسٹر ہالی ووڈ فلم اواتار میں جلوہ گر ہوں گے؟

فلم ’اواتار: فائر اینڈ ایش‘ کی ریلیز کے بعد انٹرنیٹ پر ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہوگئیں جن میں بالی ووڈ اداکار گووندا کو نیلے رنگ کے ناوی کردار میں دکھایا گیا۔ بعض کلپس میں انہیں اپنے مشہور مکالمے بولتے ہوئے پیش کیا گیا، جبکہ کچھ مناظر میں یہ تصور کیا گیا کہ وہ مزید پڑھیں

سلمان خان کی 60ویں سالگرہ، سپر اسٹار کی فٹنس دیکھ کر مداح دیوانے ہوگئے

رواں برس شاہ رخ خان اور عامر خان کے بعد اب تیسرے خان یعنی سلمان خان بھی 60 برس کے ہونے والے ہیں۔ وہ 27 دسمبر کو اپنی 60ویں سالگرہ منانے جا رہے ہیں، تاہم حیران کن طور پر ان کی سالگرہ کے حوالے سے کسی بڑے اہتمام یا خصوصی تقریبات کی خبریں سامنے نہیں مزید پڑھیں

ملکہ ترنم نورجہاں کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

ملکہ ترنم کے نام سے مشہور برصغیر کی معروف گلوکارہ نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے۔ میڈم نور جہاں 21 ستمبر 1926ء کو قصور کے موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں اور اپنے فلمی کیریئر کا آغاز نو سال کی عمر سے کیا اور جلد ہی ایک جانی پہچانی چائلڈ اسٹار بن مزید پڑھیں

سابق چائلڈ اسٹار کتنے عرصے بے گھر رہے؟ وائرل ویڈیو پرخاموشی توڑدی

ہالی ووڈ کے سابق چائلڈ اسٹار  ٹائلر چیس کتنے عرصے سے بے گھر ہیں، اس حوالے سے انہوں نے خاموشی توڑ دی۔  امریکی چینل نکلوڈیئن کے مشہور ٹی وی شو ’نِڈز ڈی کلاسیفائیڈ اسکول سروائیول گائیڈ‘ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ مارٹن کوئرلی کے کردار سے شہرت پانے والے ٹائلر چیس ایک بار پھر خبروں کی زینت بن مزید پڑھیں

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست پر عدالت کا بڑا فیصلہ

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے یوٹیوب اکاؤنٹس اور سامان کی سپرداری کے معاملے پر عدالت نے فیصلہ سنادیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں ڈکی بھائی کے دوران حراست ضبط کیے گئے اکاؤنٹس اور سامان کی سپرداری کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈکی بھائی کا یوٹیوب چینل اور موبائل مزید پڑھیں

صبا قمر کی بولڈ انداز میں ریہرسل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں لیکن وہ اپنے بے باک انداز کی بدولت اکثر شدید تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ پانی جیسا پیار، باغی، بے شرم، چیخ، ڈائجسٹ رائٹر اور فراڈ جیسے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا مزید پڑھیں