اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کر گئیں

کراچی: پاکستان شوبز کے معروف اداکار بلال اشرف کی والدہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ سوشل میڈیا پر ہدایتکار احتشام الدین نے بلال اشرف کی  والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ بلال اشرف کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے ان کی والدہ مزید پڑھیں

دورانِ پرواز بم کی جھوٹی افواہ پھیلانے والا سابق پاکستانی ماڈل گرفتار

آسٹریلیا: سڈنی سے کوالا لمپور جانے والی بین الاقوامی پرواز میں بم کی جھوٹی افواہ پھیلانے پر سابق پاکستانی ماڈل محمد عارف کو گرفتار کر لیا گیا۔ محمد عارف نے پرواز میں بم کی جھوٹی افواہ پھیلا کر جہاز کو واپس سڈنی ائیرپورٹ لوٹنے پر مجبور کیا اور مسافروں اور پرواز کے عملے کو ہراساں کیا۔ مزید پڑھیں

ڈان 3 میں رنویر کے ساتھ کونسی اداکارہ مرکزی کردار نبھائیں گی؟

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور سیریز کی آنے والی فلم ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہوں گی فرحان اختر نے انکشاف کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمساز فرحان اختر نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیئے ایک حالیہ انٹرویو میں ڈان 3 کی لیڈ ایکٹریس سے متعلق انکشاف کیا مزید پڑھیں

یہ جناح کا پاکستان نہیں! جڑانوالہ واقعے پر فن کاروں کا اظہار مذمت

لاہور: پاکستان شوبز کے فنکاروں کی جانب سے جڑانوالہ واقعے پر شدید مذمت کا اظہار کیا جارہا ہے، فنکاروں کا مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اداکارہ ماہرہ خان نے جڑانوالہ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں شرم آنی چاہیے۔ گلوکار اور سماجی مزید پڑھیں

تماشا ہونے کو ہے! ماہرہ خان کی مختصر سیریز ’رضیہ‘ کا ٹیزر جاری

کراچی: پاکستان شوبز کی سُپر اسٹار ماہرہ خان جلد ایکسپریس انٹرٹینمنٹ ٹی وی کی آنے والی مختصر سیریز ’رضیہ‘میں جلوہ گر ہوں گی۔ رضیہ میں ماہرہ بہت مضبوط کردار میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ کے مداح ایک عرصے سے ماہرہ کو ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں جو اس سیریز کی ریلیز کا بےصبری مزید پڑھیں

منسا ملک نے علیزے شاہ کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست جمع کرادی

 اسلام آباد: اداکارہ منسا ملک نے ساتھی اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف تشدد کی ایف آئی آر درج کرادی۔ منسا ملک نے اسلام آباد کے ویمن پولیس اسٹیشن میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ علیزے شاہ نے 15 اگست کو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ان کے اوپر جلتا ہوا سگریٹ پھینکا اور مزید پڑھیں

جماعت اسلامی پشتو فلم ”بارود کا تحفہ“ کی پروڈکشن پارٹنر نکلی

 پشاور: جماعت اسلامی سوویت یونین اور افغانستان کی جنگ پر بننے والی پشتو فلم ”بارود کا تحفہ“ کی پروڈکشن پارٹنر نکلی۔ پشتو فلموں کے لیجنڈری اداکار آصف خان نے غیر ملکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 1990ء میں بننے والی فلم بارود کا تحفہ جماعت اسلامی کی مشترکہ پروڈکشن میں بنی تھی مزید پڑھیں

اداکاری کے بعد دیشا پٹانی نے ہدایتکاری کی دنیا میں بھی انٹری دے دی

ممبئی: بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی اداکاری اور ماڈلنگ کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں اُتر آئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خوبرو بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے نئی میوزک ویڈیو میں بطور ہدایتکارہ ڈیبیو دے دیا۔ ’کیوں کروں فکر‘ نامی اس گانے میں دیشا پٹانی نے ہدایتکاری کے ساتھ ساتھ پرفارم بھی کیا ہے۔ اس گانے کو مزید پڑھیں

استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

 لاہور: موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو اپنے مداحوں سے جدا ہوئے 26 برس بیت گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور موسیقار نصرت فتح علی خان نے اپنے طویل کیریئر کے دوران عارفانہ کلام، گیتوں، غزلوں اور قوالیوں سے دنیا کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا، مزید پڑھیں

سجل علی، جگن کاظم اور عدنان صدیقی کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا

لاہور: حکومت نے پاکستان سمیت بین الااقوامی سطح پر فن، تعلیم، ثقافت، صحافت سمیت دیگر شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والے 696 شخصیات کو سول ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان شوبز مشہور اداکارہ سجل علی، اداکارہ و میزبان جگن کاظم، عدنان صدیقی، واسع چوہدری، سرمد کھوسٹ اور اداکار عجب گل کو بھی ستارہ مزید پڑھیں