معروف گلوکارہ ناہید اختر آج اپنی 64 ویں سالگرہ منارہی ہیں

کراچی: پاکستان کی معروف گلوکارہ ناہید اختر کی آج 64 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ 70 کی دہائی میں پیش کیے گئے ثقافتی پروگرام ’’لوک میلہ‘‘ کے ذریعے اپنی مدھر اور خوبصورت آواز سے لوگوں کو متاثر کرنے والی پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ناہید اختر نے موسیقی کی دنیا میں خوب نام کمایا۔ گلوکارہ ناہید مزید پڑھیں

انڈسٹری میں خواتین ہی نہیں مرد اداکاروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، اسامہ طاہر

ابھرتے ہوئے اداکار اسامہ طاہر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد اداکاروں کو بھی کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جن میں خوبصورت نظر آنا بھی شامل ہے۔ ڈرامہ انڈسٹری میں محض تین سال میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے اور ’ایمرجنگ مزید پڑھیں

دپیکا، سارہ اور شردھا نے ڈرگ پارٹیز میں شرکت کا اعتراف کرلیا

 ممبئی: بالی ووڈ منشیات کیس میں نیشنل نارکوٹکس بیورو نے اداکارہ دپیکا سے 4 گھنٹوں تک تفتیش کی جب کہ آج سارہ خان اور شردھا کپور بھی روبرو پیش ہوئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ دپیکا پڈوکان بالی ووڈ منشیات کیس میں نیشنل نارکوٹکس بیورو کی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئیں۔ 4 گھنٹے سے مزید پڑھیں

موٹروے کیس؛حلیمہ سلطان متاثرہ خاتون سے متعلق سی سی پی او کے بیان پربرہم

انقرہ: معروف ترک ٹی وی سیرئیل ’’ارطغرل غازی‘‘ کے کردارحلیمہ سلطان  سے مشہور ہونے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلگیچ نے لاہور موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے متعلق  سی سی پی او لاہور عمر شیخ  کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ رواں ماہ لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر مزید پڑھیں

کورونا وائرس میں مبتلا بھارتی گلوکار ایس پی بالا 74 سال کی عمر میں چل بسے

چینائی: شہرہ آفاق بھارتی گلوکار 40 دن سے کورونا کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں آج انہوں نے دم توڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایس پی بالا 74 سال کی عمر میں کورونا سے جنگ ہار گئے۔ وہ گزشتہ ماہ سے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال میں داخل تھے مزید پڑھیں

بالی ووڈ منشیات کیس میں دپیکا، سارہ اور شردھا تفتیش کیلیے طلب

 ممبئی: بھارتی انسداد منشیات کے ادارے نیشنل نارکوٹکس بیورو نے بالی ووڈ منشیات کیس میں دپیکا پڈوکون کو 24 ستمبر جب کہ سارہ علی خان اور شردھا کپور کو 26 ستمبر کو پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت خودکشی کیس میں منشیات کا پہلو بھی سامنے آیا تھا جس مزید پڑھیں

نوبیاہتا بھارتی اداکارہ پونم پانڈے نے شوہر کو گرفتار کروادیا

گوا: حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنے والی معروف ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے نے تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے پر اپنے شوہر کیخلاف ایف آئی درج کرائی جس پر گوا پولیس نے شوہر سام کو حراست میں لے لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مقبول ماڈل اور اداکارہ پونم مزید پڑھیں

فلم کی شوٹنگ کے دوران کورونا میں مبتلا بھارتی اداکارہ ہلاک

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ اشلاتا وبگاؤنکر فلم کی  شوٹنگ کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے چار روز بعد ہلاک ہو گئیں۔ بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’زنجیر‘ میں لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی سوتیلی ماں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اشلاتا وبگاؤنکر کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئیں۔ مزید پڑھیں

اداکار فیروز خان نے ٹک ٹاک کو کینسر قرار دے دیا، پابندی کا مطالبہ

 کراچی: پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے اداکار فیروز خان نے وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔ معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین المعروف ’ایچ ایس وائے‘ کے آن لائن شو میں اداکار فیروز خان نے بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری سے وابستہ مختلف موضوعات پر گفتگو کی تاہم اس مزید پڑھیں

والد پر منفی کردار کی چھاپ تھی اس لئے ایسے کردار نہیں کرتا، یاسر نواز

 کراچی: اداکار اور پروڈیوسر یاسر نواز کا کہنا ہے کہ ان کے والد فرید نواز بلوچ مرحوم پر منفی کردار کی چھاپ تھی اس لئے میں ایسے کردار نہیں کرتا۔ اپنے ایک انٹرویو میں یاسر نواز نے کہا کہ ڈرامہ ’بکھرے موتی‘ کے لئے مجھے کافی وقت ملا تھا اس حوالے سے میں نے کافی ملاقاتیں کی مزید پڑھیں