’میرے پاس تم ہو‘ سے’ ہمارے پاس تم ہو تک‘ میجر جنرل آصف غفوراور ہمایوں سعید کی ٹوئٹ

کراچی: نامور اداکار ہمایوں سعید اور ترجمان پاک فوج آصف غفور کے درمیان ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمہ ہوا ہے جس میں ہمایوں نےڈی جی آئی ایس پی آر کے لیے نیک تمناؤں اور پاک فوج پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر اپنی اور میجر جنرل آصف غفور کی ایک تصویر مزید پڑھیں

ہمایوں سعید مجھے ذلیل وخوار کرکے میری تعریف کررہے ہیں ؟ عدنان صدیقی کا شکوہ

کراچی: اداکار عدنان صدیقی نے ہمایوں سعید سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مجھے ذلیل و خوار کرنے کے بعد میری تعریف کررہے ہو۔ پاکستان میں اس وقت ڈراما سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘مقبولیت میں تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑ چکا ہے ۔ سوشل میڈیا پر جہاں اس ڈرامے کےڈائیلاگز(مکالموں)کی دھوم مچی ہوئی مزید پڑھیں

٭ اکیلے نہ جانا، ہمیں چھوڑ کر تم ٭

وحید مراد کی 36 ویں برسی آج منائی جارہی ہے مداحوں کی جانب سے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے 23 نومبر 1983ء کو ڈیفنس کراچی میں ممتاز ایوب کے گھر مردہ حالت میں پائے گئے تھے کراچی (رپورٹ اختر انجم) پاکستانی فلموں کے واحد چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج مزید پڑھیں

شاعر جمیل الدین عالی کی برسی آج منائی جارہی ہے

کراچی (اے پی پی) ملک کے نامور دانشور، شاعر، مصنف، محقق جمیل الدین عالی کی برسی آج منائی جارہی ہے۔ وہ 23 نومبر 2015ء کو 90 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے، اس موقع پر ملک بھر کے دیگر شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات، کانفرنسز، سیمینارز، مشاعروں کا اہتمام کیا جائے مزید پڑھیں

شبانہ اعظمی کی والدہ انتقال کر گئیں

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارتی فلمی صنعت اور تھیٹر کی معروف اداکارہ شوکت کیفی 91 سال کی عمر میں ممبئی کے علاقہ جوہو میں انتقال کرگئیں، وہ برصغیر کے معروف اردو شاعر اور نغمہ نگار کیفی اعظمی مرحوم کی اہلیہ اور اداکارہ شبانہ اعظمی اور فلمی کیمرہ مین بابا اعظمی کی والدہ تھیں۔

ساحر لودھی نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اداکار ساحر لودھی نے نئی فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردیں، وہ فلم کا اسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد فلم کی کاسٹ کا انتخاب کریں گے۔ ساحر لودھی رواں برس کے آخر میں فلم کی عکسبندی کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فلم راستہ کی تکمیل کے بعد پروڈیوسر سے اختلافات مزید پڑھیں

ماہرہ خان کے بعد زارا نورعباس بھی مہاجرین کی مدد کیلئے میدان میں آگئیں

کراچی: پاکستان شوبزانڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زارا نورعباس نے بین الاقوامی ادارے یواین ایچ سی آر کے ساتھ مل کر پاکستان میں مقیم خواتین مہاجرین کی مدد کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ اداکارہ زارانورعباس اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین یونائٹیڈ نیشنزہائی کمشنرفار ریفیوجی (یو این ایچ سی آر) اورمقامی ڈیزائنر ہما عدنان کے ساتھ مل مزید پڑھیں

جنسی ہراسانی معاملہ؛ انوملک ایک بار پھر انڈین آئیڈل سے باہر

ممبئی: نامور بھارتی موسیقار انو ملک ایک بار پھر جنسی ہراسانی معاملے میں رئیلیٹی شو انڈین آئیڈل سے باہر ہوگئے۔ گزشتہ برس ’’می ٹو‘‘ مہم کے تحت جہاں بالی ووڈ کے بڑے بڑے نام سامنے آئے تھے وہیں موسیقار اور رئیلیٹی شو انڈین آئیڈل کے جج انوملک بھی ’’می ٹو‘‘ مہم کی زد میں آئے تھے مزید پڑھیں

بچوں کی پسندیدہ فلم’’فروزن‘‘ آج دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے

لاس اینجلس: بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہالی ووڈ کی اینی میٹیڈ فلم ’’فروزن‘‘ کا سیکوئل آج دنیا بھر میں ریلیز کیا جارہاہے۔ ہالی ووڈ کی نئی فلم ’’فروزن2‘‘ آج دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ اس  فلم کی پہلی کڑی 2013 میں پیش کی گئی تھی جس مزید پڑھیں

وحید مراد کو بچھڑے 36 برس گزر گئے، مداح آج تک نہیں بھولے

 کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار اور چاکلیٹی ہیرو کہلانے والے وحید مراد کی 36 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ اپنی لازوال اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے وحید مراد نے 2 اکتوبر 1938ء کو فلم ساز نثار مراد کے گھر آنکھ کھولی۔ کراچی یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے کیا بعد ازاں فلمی کیرئیر مزید پڑھیں