پاکستان اور ایران خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے فائدہ اٹھائیں،ایرانی سفیر

اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات،ایرانی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے در میان تجارتی تعلقات میں بہتری،بارٹر ٹریڈ،توانائی کے منصوبوں سمیت دیگر معاملات مزید پڑھیں

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 13 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا۔انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز ڈالر 276 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہو کر 284 روپےکا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے۔ایسوسی مزید پڑھیں

پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب 20 کروڑ ڈالر مل گئے

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط مل گئی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے بتایا  کہ عالمی آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط  اسٹیٹ مزید پڑھیں

ماضی میں قرض پروگراموں کی پالیسیوں پر عمل نہ کرنے سے مہنگائی بڑھی، کرسٹالینا جارجیوا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہےکہ پاکستان کو اس پروگرام پر  پوری لگن سے عمل کرنا ہوگا، ماضی میں قرض پروگرام کی پالیسیوں پر  عملدرآمد نہ ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ ایک بیان میں ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ  قرض پروگرام مزید پڑھیں

پاکستان کی سال 24-2023 میں معاشی شرح نمو  2.5  فیصد رہنے کا امکان

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) نے پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔آئی ایم ایف کے مطابق سال 24-2023 میں معاشی شرح نمو  2.5  فیصد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی کارکردگی منفی 0.5 فیصد رہی جب کہ حکومت نے گزشتہ سال جی ڈی پی گروتھ 0.3 مزید پڑھیں

پر امن ماحول اور کاروبار دوست پالیسیوں کی وجہ سے روانڈا سرمایہ کاری کیلئے بہترین جگہ ہے، ہائی کمشنر جیمز کمیانو

پاکستان کیلئے روانڈا کے ہائی کمشنر جیمز کمیانو نے کہا ہے کہ روانڈا پر امن،کاروربار دوست ماحول اور شفافیت کے ساتھ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کیلئے سرمایہ کاری کی بہترین جگہ ہے۔روانڈا سینٹرل افریقہ ریجن میں پاکستان کیلئے لانچنگ پیڈ ثابت ہو سکتا ہے۔30کروڑ افراد اور 8ممالک پر مشتمل یہ ریجن وسیع مارکیٹ ہے۔روانڈا ماضی مزید پڑھیں

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 3ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے منظوری کے بعد 1.2ارب ڈالر فوری طور پر جاری کردیے جائیں گے۔ جون میں جاری کیے گئے پہلے شیڈول میں پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں تھا، جس مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کو 1 ارب ڈالر منتقل کردیئے

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز منتقل کردیے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ یو اے ای نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرادی ہے اور ان کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی تصدیق کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں

ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 7 پیسے کی کمی

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج بھی ڈالرکی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔آج کاروبار کے آغاز میں ڈالر کا بھاؤ  ایک روپیہ 7 پیسے کم ہوکر 277  روپے 50  پیسے ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز  ڈالر 278 روپے57 پیسے پر بند ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوکر مزید پڑھیں