پنجاب میں مزدورکی کم ازکم اجرت 32ہزارروپے مقرر

پنجاب میں مزدورکی کم ازکم اجرت 32ہزارروپے مقررکردی گئی ۔گورنرپنجاب کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔پنجاب میں مزدورکی اجرت میں اضافہ کردیا کردیا گیاہے۔پنجاب مینمم ویجز بورڈ نے مزدورکی اجرت32ہزارروپیماہانہ مقررکردی۔گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔سیکرٹری مینمم ویجزبورڈپنجاب نے نئی اجرت کانوٹیفکیشن جاری کیا۔

ہم حکومت کو اگلے 2 سال کیلئے ماہانہ 1 ارب ڈالر دے سکتے ہیں، پھر پاکستان کو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی، ملک بوستان

پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن نے آئی ایم ایف سے نجات دلانے کے لیے حکومت کو پیشکش کر دی۔ پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ میں کہنا ہے کہ ہم حکومت کو اگلے 2 سال کیلئے ماہانہ 1 ارب ڈالر دے سکتے ہیں، پھر پاکستان کو مزید پڑھیں

پاکستان کو اگلے دس سال کیلئے یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سہولت مل جائے گی۔ چوہدری محمد سرور

سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کیلئے یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کی سہولت حاصل کرنے کیلئے فعال کردار ادا کیا تھا جبکہ وہ اب بھی اس سلسلے میں سرگرم عمل مزید پڑھیں

سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں غیرمعمولی اضافہ غربت بڑھانے کا باعث بنے گا، کاشتکار

خیبرپختون خوا کے پسماندہ علاقوں میں تمباکو کاشت کرنے والے کسانوں نے خبردار کیا ہے کہ سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں غیر معمولی اضافہ تمباکو کے کاشتکاروں کے معاشی امکانات کو کم کرنے کا باعث بنے گا، کسانوں میں بے روزگاری اور غربت بڑھے گی اور ان کی زندگی کی مشکلات میں مزید پڑھیں

این ڈی سی ٹیک نے ہائپر اسکیل آپریشنز اور کاروبار کو ترقی دینے کے لیے سامبا بینک کے کور بینکنگ پلیٹ فارم کو جدید بنایا

این ڈی سی ٹیک (NdcTech) عالمی سطح پر بینکوں اور مالیاتی اداروں کی تنظیم نو کرنے والی پریمیم ٹیکنالوجی سروسز فرم نے نئےTemenos Transact کے ساتھ سامبا بینک کے بنیادی بینکنگ نظام کو کامیابی کے ساتھ جدید بنایا ہے۔ سامبا بینک لمیٹڈ پاکستان میں سعودی نیشنل بینک (ایس این بی) کے ایس اے کا ایک مزید پڑھیں

پاکستان پنک سالٹ کی برآمد بڑھا کر اربوں ڈالر کما سکتا ہے۔ احسن بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان دنیا میں پنک سالٹ پیدا کرنے والا واحد ملک ہے اور حکومت اس نمک کی ویلیو ایڈیشن میں نجی شعبے کے ساتھ تعاون کرے تو اس کی برآمدات بڑھا کا ملک اربوں ڈالر کما سکتا ہے۔ ان خیالات کا مزید پڑھیں

وزیراعظم  سے بیرک ریکو ڈیک مائننگ کمپنی کے ایک وفد کی اسلام آباد میں ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بیرک ریکو ڈیک مائننگ کمپنی کے ایک وفد نے چیف ایگزیکٹو افسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں اسلام آباد میں ملاقات کی . جناب مارک برسٹوو نے وزیراعظم کو منصوبے کی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا. وزیراعظم نے  مارک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکو ڈیک مزید پڑھیں

سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فوڈ سٹینڈرڈز طے کئے جائیں۔ احسن بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ اس کا مقصد شہریوں کو صاف ستھری اور ملاوٹ سے پاک فوڈ کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوڈ مزید پڑھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان رہا،100 انڈیکس نفسیاتی حد کھو بیٹھا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان رہا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا۔آج کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 434 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 942 کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 533 پوائنٹس کے بینڈ میں مزید پڑھیں

ایک ہفتےمیں 26 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

ایک ہفتےمیں منہگائی کی شرح میں 1.80فیصد کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد شرح 46.65 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےمیں 26 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ رکارڈ کیاگیا، ٹماٹر 41 روپے85 پیسےفی کلو مزید مہنگا ہوکر سینچری مکمل کرگیا۔ مزید پڑھیں