قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 5.42 فیصد تک کمی

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 1.60 فیصد سے 5.42 فیصد تک کمی کردی ہے۔ محکمہ قومی بچت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کردیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، نئی شرح منافع کا اطلاق 24 اپریل2020 سے کیا مزید پڑھیں

عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس 6 ڈالر جب کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1000 روپے اور 758 روپے کا اضافہ ہوا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی مزید پڑھیں

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھ گئی

کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں 49 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی ڈیمانڈ میں محدود پیمانے پر اضافے کے باعث جمعہ کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 160 روپے کی سطح عبور کرگئے، اور روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں 49 پیسے کا اضافہ مزید پڑھیں

این ٹی ڈی سی نے عالمی ثالثی ٹربیونل میں کیس جیت لیا

لاہور: پاکستان کے سرکاری ادارے این ٹی ڈی سی نے عالمی ثالثی ٹربیونل میں کیس جیت لیا۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق عالمی ٹربیونل نے این ٹی ڈی سی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ایرانی کمپنی کو72کروڑ روپے بمع سود ہرجانہ ادا کرنے کاحکم دیا ہے۔ این ٹی ڈی سی اور ایرانی کمپنی مزید پڑھیں

اسمگلنگ پر 14 سال تک قید صدرارتی آرڈیننس نافذ

اسلام آباد: حکومت نے انسداد اسمگلنگ آرڈیننس جاری کر دیا جب کہ صدر مملکت عارف علوی کے دستخط کے بعدآرڈیننس فوری نافذالعمل ہو گیا۔ اسمگلنگ کرنے والے کو 14سال تک قیدکی سزاہوسکے گی۔ ان ڈکلیئرڈروٹس سے غیرملکی کرنسی،گندم،آٹا،چینی اور دیگر اشیا کی ترسیل اسمگلنگ قرار دی گئی ہے۔ آرڈیننس کے مطابق 30لاکھ سے50 لاکھ تک مالیت مزید پڑھیں

کورونا روک تھام، کوریا پاکستان کو 3 لاکھ ڈالرز امداد دے گا

اسلام آباد: کوریا پاکستان میں کورونا کی روک تھام کے لیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ذریعے 3 لاکھ ڈالرز کی امداد فراہم کرے گا۔ کورین سفارتخانہ کے مطابق کورین کمپنیوں نے بھی کوویڈ 19 کے لئے پاکستان کو 47 ہزار امریکی ڈالر اضافی رقم فراہم کرنے میں مدد کی۔ کورین سفارتخانہ کے مطابق امید ہے یہ مزید پڑھیں

احساس پروگرام، ساڑھے 57 لاکھ مستحقین میں 69 ارب تقسیم، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وتخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہاہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 57 لاکھ 50 ہزار مستحق خاندانوں میں 69 ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وتخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہاہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 144ارب مزید پڑھیں

ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ساڑھے 7 ارب ڈالر کمی

کراچی: رواں مالی سال پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارا 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہوگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کو کم کرنے کے لیے حکومتی کوششیں کامیاب ہونے لگیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے جاری حسابات کے کھاتے کا خسارہ کم ہوگیا مزید پڑھیں

کورونا وائرس : پاکستان ریلوے کو 5 ارب سے زائد کا نقصان

کورونا وائرس نے پاکستان ریلوے کو بھی شدید مالی بحران سے دوچار کردیا ہے اور اب تک 5 ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین آپریشن کی معطلی سے پاکستان ریلوے کو 5 ارب 26 کروڑ کا نقصان ہوا ہے، مسافر ٹرینوں کی بندش سے ریلوے کو مزید پڑھیں

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے سستا ہوکر 159.98 روپے ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 159.50 روپے برقرار ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 77 پیسے سستا ہوکر 160روپے 36 مزید پڑھیں